HomeNews04-09-2019-Wednesday-(File No.1)

04-09-2019-Wednesday-(File No.1)

04-09-2019-Wednesday-(File No.1)

خبرنامہ نمبر
گڈانی04ستمبر:۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح 320فٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید اضافہ کی توقع ہے اس کے علاوہ ماہرین کی ٹیم نے حب ڈیم اور گرد نواح کے علاقے میں اپنا سروے مکمل کرلیا ہے جس کے مطابق کسی بھی قسم کے نقصان کا کوئی خطرہ موجود نہیں حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث رابطہ سڑکوں اور دیگر گزر گاہوں کو جو نقصان پہنچاتھا ان کی تعمیر ومرمت کرکے آمدورفت بحال کردی گئی ہے ٹریفک رواں دواں ہے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل نے بتا یا کہ ضلع لسبیلہ میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث متوقع نقصانات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی سے بھی مکمل رابطہ میں ہیں اور انہیں بارشوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات سے متعلق مکمل آگاہ کیا جارہاہے اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی ہے کہ ضلع لسبیلہ میں بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں تاکہ علاقہ کے لوگوں کو ریلیف مل سکیں ۔علاوہ ازیںضلع لسبیلہ میں بارش کے پانی میں ڈوب کر 3کمسن بچے جاں بحق جاں بحق ہونے والے آپس میں بہن بھائی ہیں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل نے بتایا کہ منگل کے روز ضلع لسبیلہ میں شدید بارش کے بعدساحلی علاقہ گڈانی میں بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3کمسن بچے ڈوب کرجاں بحق ہوگئے جن کی عمریں آٹھ سے بارہ سال بتائی جاتی ہیں اطلاع ملتے ہی لسبیلہ انتظامیہ لائف گارڈ ایدھی کے رضاکا رکے ٹیموں کو جائے وقوعہ پر فوری طور روانہ کردیئے گئے ریسکیوٹیموں نے گڑھے سے تین کمسن بچوں کے نعشیں نکال کر گڈانی ہسپتال پہنچائے نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا جاں بحق ہونے والوں م کے نام بی بی روبینہ ۔محمد اسلم اور عنایت اللہ ولد غلام قادر ساکنان وندر بتائے گئے دریں اثناءڈی سی لسبیلہ نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز حب ندی میں ڈوب کر ہلاک ہونے والی بچی بی بی سدرہ کی لاش بھی ریسکیوکرکے برآمد کرلی گئی اور ورثاءکے حوالے کردی گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر
کوئٹہ 04ستمبر :۔صوبائی مشیر وزیراعلیٰ برائے لائیوسٹاک مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ تندرستی ہزار نعمت ہے اور صحت کو برقرار رکھنے کیلئے کھیلوں میں حصہ لینا بہت ضروری ہے، صحت مند معاشرے کو پروان چڑھانے کیلئے سپورٹس کو فروغ دینا ہوگا، انسان کی زندگی میں سپورٹس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا،سپورٹس سے انسانی زندگی میں ڈسپلن اور برداشت پیدا ہوتی ہے، اس لئے نوجوانوں کے ساتھ ہر عمر کے افراد کوبھی سپورٹس کی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ضلع ژوب سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا صوبائی مشیر نے کہا کہ ضلع ژوب میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ہمیں اپنے روزمرہ کے معمولات میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے، ترقی یافتہ ممالک میں عوام کی اکثریت اپنی صحت کو برقرار رکھنے کیلئے کسی نہ کسی کھیل میں حصہ لیتی ہے ،ہمارے ہاں یہ رواج نہیں ، بیماریوں سے دور رہنے کیلئے جسم کو حرکت میں رکھنا فائدہ ہوتا ہے اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ عام آدمی بھی گیم میں حصہ لے، جس معاشرے میں گراو¿نڈز آباد ہوتے ہیں وہاں صحت مند سرگرمیاں پروان چڑھتی ہیں اور انسانی زندگی میں ڈسپلن پیدا ہوتا ہے سپورٹس انسان کو مضبوط بناتی ہے، صوبائی مشیر نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں یہ عہد کر رکھا ہے کہ بلوچستان کی ہر ضلع میں ایک سپورٹس کمپلیکس بنایا جائے گا تاکہ صوبے کی نوجوانوں کے رحجان کھیل اور کود کی طرف ہوجا ئیے صوبائی مشیر مٹھا خان کاکڑ نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ژوب میں(88) اٹھاسی کروڑ روپے کی لاگت سے ژوب سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی انہوں نے کہا کہ ژ وب میں ضرور سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرینگے صوبائی مشیر نے کہا کہ ضلع ژوب کو ترقی دینا ہمارے منشور میں شامل ہے انشاللہ ضلع ژوب کو ہر حوالے سے ایک ترقی یافتہ خوشحال اور مثالی ضلع بنایا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑی ہمارا سرمایہ ہے ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ ان کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرے تاکہ وہ علاقے میں سپورٹس کے رحجان بڑھا یا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر
لورالائی04ستمبر :۔ریکٹر بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف آئی ٹی اینڈ مینجمنٹ سائنسز لورالائی انجینئر سید اورنگزیب نے وزیراعظم پاکستان کے خصوصی ہدایت کے تحت گذشتہ روز کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے تحت منعقد پروگرام میں شریک طلبہ سے خطاب کیا اس موقع پر انجینئر عزیزاللہ اور انجینئر طاہر شاہ ناصر نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی کشمیر سے دلی اور مذہبی وابستگی ہے کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے 1947ءمیں جب قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان حاصل کیا تو معاہدے کے مطابق کشمیر پاکستان کی سرحد میں طے پایا لیکن ہندوستان کی سرکار اور عوام سے یہ بات برداشت نہ ہوئی اور اسی دن سے آج تک کشمیر کودوحصوں میں تقسیم کردیا گیا جوکہ آج آزاد اور مقبوضہ کشمیر کے نام سے ہیں اس بات میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ کشمیر کی آزادی کےلئے کئی جنگیں لڑیں گئی پاکستان اور انڈیا کے درمیان مسئلہ کشمیر کولے کرکئی معاہدے بھی طے پائے لیکن انڈیا کی چالاکی اور بے ایمانی ہمیشہ کشمیری عوام کے حقوق کے حصول میں رکاو¿ٹ بنی انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج نے پچھلے ایک مہینے سے کشمیر میں کشمیری مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کردی ہے مسلسل کر فیو سے غذائی اجناس کی شدید قلت،مریضوں کاتڑپنا اور بچوں کی پڑھائی بری طرح متاثر ہوئی ہے پوری دنیا خاص کر مسلم امہ کشمیری مسلمانوں پر ظلم پر خاموش ہے لیکن پاکستان نے اپنا پورا حق ادا کرنے کی کوشش جاری رکھی ہے سفارتی سطح پر پاکستان نے کشمیر کا بھرپور مقدمہ لڑا وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان نے یہاں تک کہا کہ میں پوری دنیا کشمیر عوام کا سفیر ہوں انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور ہم کشمیری عوام کو کسی صورت نہیں چھوڑ سکتے اور اس کےلئے پوری پاکستانی قوم ہر قربانی کےلئے تیار ہے طلبہ نے بھی کشمیری عوام سے یکجہتی کےلئے بھرپور حصہ لیا طلبہ نے کشمیر سے متعلق بینرز اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے طلبہ نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ کشمیری مسلمانوں کے خاطر ہر قسم کی قربانیوں کےلئے تیار ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر
کوئٹہ 04ستمبر :۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ چیئر مین آواران چیئر مین خیر جان بلوچ کے والد کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر
کوئٹہ 04ستمبر :۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حکومتی رٹ مضبوط اور مستحکم ہے، گوڈگورننس اور عوامی خدمت کی بنیاد پر حکومت کو مکمل عوامی تائید و حمایت حاصل ہے۔اگر ماضی کی تمام صوبائی حکومتوں سے موجودہ صوبائی حکومت کا موازنہ کیا جائے تو موجودہ حکومت کی کارکردگی بہت بہتر دکھائی دیتی ہے،اسی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبہ ترقی کے سفر میں رواں دواں ہے اور اپنی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے۔بلوچستان کے تمام اضلاع میں یکساں ترقیاتی منصوبے مختص کئے گئے ہیں جن کے ٹینڈرنگ پراسس پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے بہت جلد عوام ان منصوبوں سے مستفید ہو کر خوشحالی کے دور میں داخل ہو جائیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان صوبہ میں گوڈگورننس کی اعلی مثال قائم کرنا چاہتے ہیں جہاں کرپشن اور غلط طرز حکمرانی کی کوئی گنجائش نہیں ہو گی۔تعلیم صحت، سپورٹس، ایگریکلچر،مائن اور منرل ،انفراسٹریکچر ڈویلپمنٹ سمیت تمام شعبوں میں بہتری کے لیے تیزی سے کام جاری ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کو ہر ممکن یقینی بنانا چاہتی ہے احساس پروگرام کے بلوچستان میں آغاز سے غربت کا خاتمہ ہو گا اور نچلی سطح پر معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا،موجودہ حکومت کا± وژن روشن ،پ±رامن ،پڑھا لکھا،ترقی یافتہ اور خوشحال بلوچستان ہے جس کو یقینی بنانے کے لیے موجودہ حکومت وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں ہر دم کوشاں ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر
کوئٹہ 04ستمبر:۔ ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر)طاہر ظفر عباسی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوس کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے جائیں جلوس کے روٹ میںآنے والی تمام دکانوںکی جانچ پڑتال کے بعد ا نہےں سیل کر دیا جائے گا جبکہ روٹ پر صفائی ستھرائی، سیکیورٹی کلیئرنس اور لائٹنگ کے خصوصی انتظامات کر نے کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی بھی کی جائے گی مجالس اور جلوس کے دوران سکیورٹی کے فرائض پولیس اور ایف سی کے جوان ادا کرےں گے کسی بھی ہنگامی اور ایمرجنسی کی صورت میں کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رہے گا تمام متعلقہ ادارے محرم الحرام کی سلسلے میں باہمی رابطوں اور اشتراک سے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے جلد از جلد اقدامات کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کی مجالس اور جلوس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)ثناءصافی، اسسٹنٹ کمشنر (صدر)ببرک خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)ثاقب خان کاکڑ، اسپیشل مجسٹریٹ سید سمیع اللہ، اسپیشل مجسٹریٹ بہادر خان اور بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر دا¶د آغا کے علاوہ پولیس، ایف سی، مےڈےکل سپرٹنڈنٹ بی ایم سی، میٹروپولےٹن، واسا اور کیسکو کے افسران بھی موجود تھے اجلاس سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن(ر)طاہر ظفر عباسی نے کہا کہ محرم الحرم کے جلوس کے روٹ پر صفائی ستھرائی، لائٹنگ اور سرچنگ کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے ان دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے اجتناب کرتے ہوئے لوڈشیڈنگ کی اوقات کار تبدیل کےے جائےں انہوں نے واسا کوبھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں میں پانی کی ترسیل کو ممکن بنایا جائے محرم الحرام کے دوران کسی بھی ایمرجنسی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جس میں انتظامیہ کے ساتھ پولیس، ایف سی اور دیگر محکموں کے اہلکار24 گھنٹے موجود رہیں گے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے فوری اقدامات اٹھائےںگے انہوں نے کہا کہ جلوس کے راستوںکی نگرانی کیلئے ایف سی اور پولیس کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی لی جائے گی اسپتالوں میںایمرجنسی نافذ کرنے کے علاوہ ایمبولےنسےں، اضافی وارڈز، ادویات اور ڈاکٹروں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جبکہ ڈبل سواری پر پابندی عائدہے لہذا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کریں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں بھائی چارہ، رواداری اور صبر و تحمل کا درس دیتا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مشکوک شخص یا اشیا ءکی موجودگی پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلع کریں عوام کی مدد اور تعاون سے ہی سماج دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بناےا جاسکتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر
کوئٹہ 04ستمبر :۔ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد شہاب عظیم لہڑی کے آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈی آئی جی نصیرآباد رینج شہاب عظیم لہڑی کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے مچھ میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ا جلاس میں ایس پی بولان ارشاد احمد گولہ، ڈی ایس پی مچ جان محمد کھوسو، اسسٹنٹ کمشنر مچھ عنایت اللہ کاسی، ایس ایچ او مچ شیر محمد محمد شہی سمیت شہری امن کمیٹی اور تمام مسلک کے علمائے کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد شہاب عظیم لہڑی کا کہنا ہے کہ ماہ ِمحرم الحرام مسلمانوں کو ایثار کا درس دیتی ہے۔ تمام مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ فرقہ واریت کو بالائطاق رکھ کر اپنے شہر کے امن سلامتی میں اپنا کردار ادا کریں۔شہری اور علماءکرام کے تعاون کے بنا تمام پروگرامات کو بہتر طریقے سے انجام دینا ممکن نہیں۔اسی لئے تمام افراد ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دے کر امن کے لئے اپنا قردار ادا کریں۔ محرم الحرام کے حوالے سے فول پروف سیکورٹی پلان ترشکیل دیا گیا ہے۔جس پر عمل درآمد انتہائی ضروری ہے۔فرائض میں غفلت برتنے والے ملازمان سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ اجلاس کے بعد ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد شہاب عظیم لہڑی نے ایس پی بولان ارشاد احمد گولہ اور ڈی ایس پی مچ کے ہمراہ مچ کے امام بارگاہ کا دورہ بھی کیااورتمام تر سیکورٹی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر امام باگاہ کے متولی نے تمام تر انتظامات پر اطمینان کا اظہاربھی کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر
کوئٹہ04ستمبر :۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ صوبے کی پرامن فضا کو خراب کرنے کے ہر سازش کو سیکیو رٹی فورسزنے بروقت کا روائی سے ناکام بنا کے شرپسندوں کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملادیا شہریوں کی جان و مال کی تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن میں کامیابی پے سکیورٹی اداروں کو مبارک با د پیش کرتا ہوںسیکیورٹی فورسز کے جوان نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر صوبے کو بڑی دہشتگردی سے بچا دیا صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کوئٹہ، سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن میں خاتون سمیت4مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے کوئٹہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3اے ٹی ایف اہلکارزخمی اور 2خود کش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑادیاآپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں خاتون سمیت2مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا کوئٹہ مشرقی بائی پاس پر آپریشن 6 دہشتگرد مارے گئے ہلاک دہشت گردوں میں خاتون بھی شامل ہیں خاتون اور مرد دہشت گردوں نے خودکش بمبار جیکٹ پہنی ہوئی تھی آپریشن میں 5 پولیس اہلکار بھی زخمی صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو نے کہاکہ شہادت ہر کسی کو نہیں ملتا زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ افغانستان سے مسلسل دہشت گردی پاکستان کی اطر اف آرہے ہیں دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچاکر دم لیں گے ۔صوبائی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے اکابرین نے اس ملک کے لیے بے شمار قربانیاں دیں ان کی قربانیو ں کے بعد پاکستان وجود میں آیا مدینہ منورہ کے بعد پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے مقدس نام پر وجود میںآیا ۔ جس دن سے پاکستان آزاد ہوا اُس دن سے پاکستان کے دشمنوں نے اس ملک کے خلاف مختلف طریقوں سے سازشیں شروع کیں دنیا نے سوویت یونین کو ذلیل ہوتے دیکھا اب ہندوستان کی باری ہیںاسلام بے گناہ انسانوں کی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازات تین دیتا عوام کی جان معال کی تحفظ اور امن وامان کیلئے سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی تسلی بخش ہے صوبائی وزیر داخلہ نے آپر یشن میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی صحتابی کے لئے دُعا کی اور شہید ہونے والے اہلکارکے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر
کوئٹہ۔محکمہ واسا نے اپنے ایک پریس ریلیز میں محمد قاسم بن محمد انور وال مین کی اچانک موت پر گہرے دکھ اور افسوس ظاہر کیا ہے۔ پریس ریلیز میں محکمہ نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے محکمہ کے لیے سرانجام دینے جانے والےخدمات کو بھی سراہا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر
کوئٹہ۔ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل کے ایک حکم نامے کے مطابق غلام مرتضیٰ ولد غلام قادر قوم بردار سکنہ اندر پور یونین کونسل رانڑاشم تحصیل کنگری ضلع موسیٰ خیل کا لوکل سرٹیفکیٹ ان کی اپنی درخواست پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر
کوئٹہ۔محکمہ پروسیکوشن حکومت بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق مجاز احکام کی منظوری سے حاجی نعمت اللہ ولی عبداللہ خان کو ایک سالہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر پروسیکوٹر جنرل بلوچستان بی۔20 تعینات کردیا گیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر
کوئٹہ۔ڈپٹی کمشنر خضدارکے ایک حکم نامے کے مطابق عبدالغنی قادربخش قوم سمالانی سکنہ تحصیل فیض آباد ضلع خضدار کا لوکل سرٹیفکیٹ ان کی اپنی درخواست پر منسوخ کیا گیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر
کوئٹہ۔شہریار تاج نے سیکرٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ کا چارچ سنھبال کر کام شروع کردیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر
کوئٹہ۔ محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق محکمے کو مزید فعال بنانے کیلئے کمشنر کوئٹہ ڈویڑن کی سربراہی میں ریجنل کوالٹی کنٹرول بوڈر تشکیل دے دی گئی ہے۔ دیگر ممبران میں پروفیسر ڈاکٹر سید عمرجان ڈاکٹر کاشف حبیب اور ڈاکٹر شمس الدین شامل ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر
کوئٹہ۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی حکومت بلوچستان کے ایک پریس ریلیز کے مطابق محرم الحرام کے سلسلے میں 9اور 10ستمبر(پیر،منگل)کوعام تعطیلات ہونگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

پریس ریلیز
کوئٹہ 04ستمبر :۔محکمہ فشریز بلوچستان کے ترجمان نے آل پا ر ٹیز کی جانب سے پریس کانفرنس میں محکمہ فشریز پر لگائے گئے الزامات کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام مختلف پارٹیاں ماہی گیروں کے کندھوں کو استعمال کرکے سماج میں اپنی گرتی ہوئی ساتھ زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کررہی ہیں عوام کا مسترد کردہ پارٹیاںآنے والے بلدیاتی الیکشن میں اپنی گرتی ہوئی سیاسی کو بحال کرنے کیلئے منفی پروپیگنڈہ اور جھوٹ کا سہارا لیکر گوادر کے غریب ماہی گیروں کی روزی روٹی کے ساتھ کھیل رہی ہیں انھوں نے کہا کہ جب سے محترم حاجی اکبر آسکانی نے فشریز کا چارج سمھبالا ہے اس مختصر مدت میں محکمہ فشریز میں شامل کالی بھیڑ وں اور ٹرالرنگ کے خلاف سخت ترین کاروائی کی گئی ہے ممنوعہ غیر قانونی جال کے استعمال کرنے والے 19ٹرالرز کو اب گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جاچکا ہے ان ممنوعہ جالوں اور ٹرالرز کو بھی ضبط کیاگیا ہے ان ہی چار پانچ مہینوں میں اب تک محکمہ کے 21 کے قریب اہلکار اور آفسران کو معطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جارہی ہے ڈام سے لیکر جیونی تک روزانہ کی بنیاد پر گن بوٹس کے ذریعے گشت کی جاتی ہے اور محکمہ فشریز اپنی حدود بارہ اور بیس ناٹیکل میل تک کسی بھی غیر قانونی ٹرالر کو برداشت نہیں کریگی۔ ھماری اب تک کی کاروائیاں اس بات کی گواہ اور دلیل ہیں کہ گزشتہ حکومتوں میں ڈام سے لیکر جیونی تک بھرپور ٹرالرنگ محکمہ کی سرپرستی کے ساتھ جاری تھی اور کروڑوں روپوں کا کاروبار چلتا تھا اور اس کاروبار میں ان ہی نام و نہاد پارٹیوں کو ہر مہینہ باقاعدہ بھتہ ملتا تھا او کچھ ماہی گیر رہنما بھی اس گھناونے کاروبار میں شریک جرم تھے اس لئیے خاموشی کے ساتھ غریب اور لاچار ماہی گیروں کی روزی روٹی کا سودا لگایا جارہا تھا مگر اب کسی بھی صورت میں نہ ان بھتہ خوروں اور نہ ہی ٹرالر مافیا کے سامنے مجبور ھوکر ماہی گیروں کے معاشی قتل میں حصہ دار بنیگے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ گوادر جیونی پسنی اورماڑہ اور بلوچستان کے تمام اصل ماہی گیر اس بات سے نہ صرف واقف ہیں بلکہ وہ چاہئتے ہیں موجودہ حکومت ماہی گیر صنعت کی ترقی و تعمیر اور ماہی گیروں کے زرائع معاش کے حصول کو جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے اس کاروبار کو ماہی گیروں کےلیے مستقل اور محفوظ بنائیں ۔ موجودہ حکومت نے اس سلسلے میں کئی ترقیاتی منصوبے شروع کر رکھے ہیں ان میں ڈام، اوکار، جیونی ، سر بندر اور کلمت کے مقام پر کیچ فارمنگ۔ اکوا کلچر۔ فریزنگ زونز۔ کین انگ کارخانے۔ سمیت ماہی گیروں کے ھاوسنگ اسکیم۔ گرین فاہبرز بوٹس اسکیم کے تحت ھزار ماہی گیروں کو جدید فائبر بوٹس دینا۔ اور ماہی گیروں کی حفاظت کےلیے سی ایمبولنس کا قیام کے ساتھ بلوچستان کے ماہی گیروں کے بوٹس میں ٹریکر سسٹم کا لگانا بھی شامل ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ محکمہ فشریز کی تاریخ میں پہلی بار اس قسم کے اقدامات لائے جارہے ہیں مگر افسوس کا مقام ہے کہ چند ناعاقبت اندیش غیر سیاسی مسافر اپنی بھتے اور پیسے کی لالچ میں ماہی گیروں کے مقدس پیشے کو استعمال کرکے اپنی مزموم اور منفی عزائم کو کامیاب کرنا چاہتے ہیں مگر کسی بھی صورت ایسے منفی اور بھتہ خور سیاسی مسافروں کی عزائم کو کامیاب نہیں ھونے دیا جائے گا۔ نہ ہی ٹرالرنگ کی اجازت دی جائیگی اور نہ ہی بھتہ دیکر ماہی گیروں کی روزی روٹی پر شب خون مارنے کی اجازت دی جائیگی ترجمان نے فشرمین کوآپریٹیو سوساہئٹی کی قیام کو متنازعہ بنانے اور جعلی لسٹ جاری کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وضاحت کی کہ بلوچستان فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی مکمل ایک غیر سیاسی اور ماہی گیر نمائندوں پر مشتمل ایک بااختیار ادارہ ہوگا جس کی بھاگ دوڑ صرف اور صرف ماہی گیر ہی کرینگے میر حاجی اکبر آسکانی نے سختی سے واضع کیا ہے کہ اس سوساہئٹی کا مقصد اور قیام ماہی گیری کی صنعت کو فروغ دینا اور ماہی گیروں کی روزی روٹی اور ان کی مستقبل کی دفاع اور حفاظت ہے لہذا ان کی تمام نمائندے ماہی گیر رہنماو¿ں سے چنے جائیں گے۔ کسی بھی سیاسی یا غیر متعلقہ شخص کو اس سوساہئٹی کا حصہ ہر گز نہیں بنایا جائے گا۔ لہذ ا کسی بھی منفی اور غیر ضروری پروپیگنڈہ کو نظر انداز کرکے سوساہئٹی کی بہتری کےلیے اس عمل کا حصہ ھونا چاہئے۔ ماہی گیروں کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ سوسائٹی آپ کےلیے بنایا جارہا ہے اور اس پر سو فیصد آپ کا حق ہے آپ کے حق پر کسی کو اجاراداری کی اجازت نہیں ھوگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article

bk@gmail.com

No Comments

Leave A Comment