HomeNews04-07-2019 Thursday (File No.1)

04-07-2019 Thursday (File No.1)

04-07-2019 Thursday (File No.1)

خبر نامہ نمبر 2161/2019
کوئٹہ04جولائی ۔ صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ /واسا حاجی نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی میں سرکاری اداروں کے ساتھ این جی اوز بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں بی آر ایس پی کی بلوچستان میں تعلیم ، صحت ، زراعت اور دیگر شعبوں میں کار کر دگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جو کمیونٹی کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر بہترین کام کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی آر ایس پی کے زیر اہتمام گیز کے فنڈ سے مکمل ہونے والے سینیٹیشن فار ملینز کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاصوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ بی آر ایس پی بلوچستان کے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں معاشرے کے اجتماعی مفاد میں پروجیکٹس پر نہ صرف توجہ دے رہی ہے بلکہ ان کے فروغ کیلئے شب و روز کام بھی کر رہی ہے تاکہ اس کے ثمرات نچلی سطح تک پہنچ سکیں انہوں نے کہا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں بنیادی صحت کے مراکز، سکولوں میںواش رومز اور زراعت کے شعبے میں بی آر ایس پی کی کاوشیں ہم سب کے سامنے ہیں میں بذات خود بی آر ایس پی کی کار کر دگی سے بہت متاثر ہوں کیونکہ صوبے میں بی آر ایس پی کے تعمیری خدو خال ہر جگہ موجود ہیں صوبائی وزیر نے کہا کہ میں پر امید ہوں کہ بی آر ایس پی کی ٹیم مستقبل میں مزید احسن طریقے سے اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے عوام کی خدمت کے سلسلے کو جاری رکھے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 2162/2019
کوئٹہ 04جولائی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے ثانوی تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروںکی تعمیر و مرمت کے کام میں سست روئی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس سلسلے میں اسکولوں میں جاری تعمیر و مرمت کے منصوبوںکے کام میں مزید تیزی لاتے ہوئے ان کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ دور دراز اضلاع کے تمام اسکولوں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ممکن وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے ۔ایسے اقدامات اٹھائے جائیں گے جن سے صوبے میں تعلیم کی بہتری اور شرح خواندگی میں خاطر خواہ اضافہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے سنجاوی ، دکی اور زیارت کے مختلف اسکولوں کے اچانک دوروں کے موقع پر کیا ۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ ماضی میں تعلیم کے شعبے کو یکسر نظر انداز کردیا گیا جس سے یہ شعبہ زبوں حالی کا شکار ہو گیا ہے ۔ موجودہ حکومت نے نظام تعلیم میں بہتری اور اسکولوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی فنڈز جاری کیئے ہیں ۔ موجودہ بجٹ میں تعلیم کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے تاکہ صوبے میں تعلیم کے شعبے کو مزید ترقی دی جاسکے۔ مشیر تعلیم نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں تعلیم کے بجٹ کو درست انداز میں استعمال نہیں کیا گیا ۔ موجودہ حکومت تعلیم کے لئے مختص فنڈز کے درست استعمال کیلئے تمام و سائل بروئے کار لائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 2163/2019
کوئٹہ 04جولائی۔ ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ترجمان نے اپنے ٹیوٹر پیغام میں بتایا کہ ترقیاتی منصوبوں میں سریاب روڈ کی توسیع، مشرقی و مغربی بائی پاس کے لئے لنک روڈ ،سریاب روڈ کو قمبرانی روڈ سے لنک کرنا،شیخ زید ہسپتال میں ادویات کی فراہمی،کینسر ہسپتال کی تعمیر اور سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر وترقی شامل ہیں ان منصوبوں کے لیے بجٹ میں خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ وزیراعلی جام کمال خان کی حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں اگر کوئی کرپشن کے ناسور میں ملوث پایا گیا تواس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی،اب اس پاک سر زمین میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔معیاری ترقی ا±س وقت ممکن ہوتی ہے جب ترقیاتی منصوبوں پر احسن انداز میں عملدرآمد ہو۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 2164/2019
کوئٹہ 04جولائی۔ سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے کوئٹہ شہر میں چلنے والے تمام رکشوںکے مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے رکشے کی پچھلی سیٹ کے دائیں طرف لوہے کا پائپ لگا کر بند کریں کیونکہ اکثر اوقات دائیں طرف سے سواری اتارنے پر حادثہ رونما ہونے کا خدشہ ہوتا ہے اور اس عمل سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑتا ہے لہٰذاتمام رکشہ مالکان اپنے رکشوں کے دائیں طرف لوہے کا پائپ ایک ماہ کے اندر اندر لگا ئیں بصورت دیگر مقررہ مدت گزرنے جانے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی جس میں رکشے کو بند اور پرمٹ بھی معطل کی جاسکتی ہے شہر میں غلط پارکنگ کرنے اور بیچ سڑک پر سواری اٹھانے اور اتارنے سے حادثات رونما ہوئے ہیں ا س عمل سے ٹریفک کی روانی متاثر اور ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا ہورہا ہے لہٰذا یہ ہدایات عوام الناس کی سہولت اور ٹریفک کو درپیش مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے جاری کی گئیں ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 2165/2019
کوئٹہ 04جولائی۔ سیکریٹری سماجی بہبود و خصوصی تعلیم عبدالر ¶ف بلوچ نے کہا ہے کہ بچوں کی تعلیم و تربیت اور تحفظ فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے جنسی و جسمانی تشدد اور ان کے استحصال کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سماجی بہبود و خصوصی تعلیم اور یونیسیف کے تعاون سے بلوچستان میں بچوں کے تحفظ کے حوالے سے ٹیکنیکل ورکنگ کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نمائندہ یونیسیف فرح الیاس ، ایڈیشنل سیکریٹری سماجی بہبود محمد یونس چشتی ، ڈائریکٹر سماجی بہبود مسرت جبیں، بشرہ اجمل ، ڈپٹی ڈائریکٹر چائلڈ پروٹیکشن ناصر بلوچ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود سعدیہ منان ، سوشل ویلفیئر آفیسر سی پی سی نیاز بلوچ پروفیسر ڈاکٹر غلام رسول او ر سوشل ویلفیئر آفیسر سمیت محکمہ کے اعلیٰ حکام کی ایک کثیر تعداد موجود تھی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری سماجی بہبود و خصوصی تعلیم عبدالر¶ف بلوچ نے کہا کہ بچے معصوم ہوتے ہیں انہیں اپنے نفع نقصان کا انداز نہیں ہوتا ہے ہم جس معاشرے میں رہ رہے ہیں اس میں ان معصوموں کیلئے ایک حفاظتی چھت کا ہونا انتہائی ضروری ہے ۔ معصوم بچوں کو آپ جس راہ پر چلنے دینگے وہ اس راہ پر چلتے چلتے بڑے ہوجائیں گے اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان بچوں کومثبت راہ پر گامزن کریںاور ان کے مستقبل کو محفوظ بنائیں انہوںنے کہا کہ بچے اپنی حفاظت خود کرسکتے ہین اگر انہیں مناسب رہنمائی اور آگاہی دی جائے بچوں پر جنسی و جسمانی تشدد اور ان کے استعمال کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ بچوں کی تعلیم و تربیت حقوق اور انہیں تحفظ فراہم کرنا ہم سب کی معاشرتی ذمہ داریوں میں شامل ہے اس ضمن میں معاشرے کے ہر فرد خصوصاً والدین اور اساتذہ کرام کی اہم ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ معصوم بچوں کو ان کے جائز حقوق دیے کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں انہوںنے کہا کہ بچوں کے تحفظ کیلئے یونیسیف کی جانب اٹھائے گئے ہر اقدام سر اہا جائے گا اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا آخر میں مقررین نے کہا کہ ہم سب مل جل کر بچوں کو تحفظ فراہم کرسکتے ہیں یہ ہماری کامیابی اس روز ہوگی جب معاشرے کا ہر بچہ اپنے آپ کو محفوظ سمجھے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 2166/2019
کوئٹہ 04جولائی۔ڈپٹی کمشنر کیچ کے ایک اعلامیہ کے مطابق محمد یار ولد محمد عبداللہ تحصیل تربت کیچ ڈومیسائل سر ٹیفکیٹ نمبر 23/2018 تاریخ اجراء17ستمبر 2018 انکی اپنی درخواست پر منسوخ کیا جاتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 2167/2019
چمن 04جولائی ۔ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ شفقت انور شاہوانی نے کہا ہے کہ کھیلوں کے انعقاد سے طلباءمنفی رجحانات اور سرگرمیوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹر اسکول سپورٹس فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیسٹیول کا اصل مقصد نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلوں کی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے ایک صحت مند دماغ ایک صحت مند جسم میں ہی نشو و نما پاتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے معاشرے میں مثبت اور تعمیری سوچ پروان چڑھتی ہے کھیلوں کے ایسے ایونٹ جہاں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بنتے ہیں وہاں شائقین اور عوام کو بھی صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی عوام کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ضلع قلعہ عبداللہ میں مقابلوں کا انعقاد کریں گے۔انہوں نے سپورٹس فیسٹیول کو نوجوانوں کیلئے ایک صحت مند سرگرمی قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔ واضح رہے کہ اس سپورٹس فیسٹول میں 10 مختلف کھیلوں کے مقابلے  ہو ں گے۔تقریب میں قبائلی معززین و عمائدین اور ضلع کے مختلف اسکولوں کے طلبا نے بھی شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ٹورنانمنٹ کمیٹی کے لیے 3لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 2168/2019
سبی 04 جولائی۔ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے سبی شہر کے مختلف علاقے جن میں الہ آباد روڈ نورپور روڈ سنگین قلعہ اور کلی ناصران کا تفصیلی دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا ان کے ہمراہ میونسپل کمیٹی اور دیگر ضلعی انتظامی افسران بھی موجود تھے دورے کے دوران لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور مہذب معاشرے کی نشانی بھی ہے جو لوگ صفائی کا خاص خیال رکھتے ہیں وہ چاک و چوبند رہنے کے ساتھ ساتھ مختلف مہلک بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں ہیں انہوں نے تمام مکاتب فکر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد سے خصوصی درخواست کی ہے کہ آئیں ہم سب مل کر نہ صرف سبی شہر کی صاف ستھر رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں بلکہ عام لوگوں میں بھی اس ضمن میں شعور اجاگر کریں خصوصا تاجر برادری اور عوام اپنی دکانوں کے باہر اور گھروں سے باہر کچرہ پھینکنے کے بجائے کچرادانوں میں کچرا ڈالیں تو کافی حد تک صفائی کی صورتحال بہتر ہو سکتی ہے انہوں نے میونسپل عملے اور افسران کو بھی سختی سے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 2169/2019
زےارت04جولائی۔ ضلع زےارت کے تمام افسران اپنے محکموں کی کارکردگی کو بہتر بناکر عوام کے مسائل حل کرےںان خےالات کا اظہار کمشنر سبی ڈوےژن سےد آغا فےصل شاہ نے ضلع زےارت کے تمام محکموں کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کےا ،اس موقع پر تمام محکموں کے افسران نے محکمانہ امور کے بارے میں برےفنگ دی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قادر بخش پرکانی ،اے ڈی سی اشراف الدےن ،ڈی پی او عبدالحلےم اچکزئی،اسسٹنٹ کمشنر عبدالکبےر زرکون بھی موجود تھے ۔کمشنر سبی ڈوےژن سےد آغا فےصل شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران اپنی جائے تعےناتی پر موجود رہیں فرائض میں غفلت برداشت نہیں کرےں گے۔انہوں نے افسران کو سختی سے ہداےت کی کہ بہترےن ٹےم ورک کی صورت میں کام کرےں اور دفتر کے ساتھ فےلڈ میں جاکر عوام کے مسائل حل کرےں ،انہوںنے کہا کہ ترقےاتی کاموں کو بروقت مکمل کےا جائے اور ترقےاتی کام عوام کی امانت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع زےارت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرےں گے ۔ڈپٹی کمشنر قادر بخش پرکانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسران جانفشانی اور محنت سے کام کرکے ضلع زےارت کی ترقی کے لےے ہر اول دستے کا کردار ادا کرےں اورعوام کے مسائل کو ترجےحی بنےادوں پر حل کرنے کے لےے اقدامات کرےں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article

bk@gmail.com

No Comments

Leave A Comment