خبرنامہ نمبر 1600/2019
خضدار04مئی :۔کمشنر قلات ڈویڑن حافظ طاہر نے کہا ہے کہ عوامی اسکیموں کی موئثر نگرانی کے لئے منظم لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اجتماعی عوامی فوائد کی حامل اسکیمات ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جارہی ہے تاکہ عوام کو پینے کا صاف پانی صحت کی معیاری سہولتیں اور اعلیٰ معیاری تعلیم بہتر طریقے سے فراہم کی جاسکیں ان خیالات کا اظہار کمشنر قلات ڈویڑن نے بلوچستان عوامی ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں ڈی سی خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی ڈی سی مستونگ ممتاز احمد کھیتران ڈی سی قلات شہک بلوچ اے ڈی سی لسبیلہ فرہان سلیمان سپرنڈنٹ انجینیئر سی اینڈ ڈبلیوiiشفیع محمد مینگل اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالقیوم عمرانی ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ محمد صادق نوتانی ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو قلات امیرالملک لانگو ایس ڈی او پی ایچ ای مستونگ ملک داد محمد علی اکبر بلوچ عبدالحفیظ جتک و دیگر نے شرکت کی ڈی سی خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے بریفنگ میں بتایا کہ ضلع خضدار میں مختلف اسکیمات پر کام تیزی سے جاری ہے جن میں چند اسکیمات تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جب کہ بہت ساری اسکیمات پر کام تیزی سے جاری ہے جو عنقریب مکمل کرلی جائیگی جن اسکیمات پر کام جاری ہے وہ عوامی ہیں انشاءاللہ ان اسکیموں کے ثمرات بہت جلد عوام کو مل جائیں گے کمشنر قلات ڈویڑن حافظ طاہر نے کہا کہ ان اسکیمات کے لئے فراہم کردہ فنڈز عوام کی امانت ہے تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کام کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے بروقت اسکیمات کو اپنی نگرانی میں مکمل کرانے کی کوشش کریں اور وقتا فوقتا اسکیمات پر ہونے والے کام کا خود معائنہ کریں اور اسکیمات میں استعمال ہونے والے تعمیراتی مٹیریل پر بھی کڑی نظر رکھیں غیر معیاری مٹیریل استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ رقوم ضائع ہونے سے بچائی جاسکیں انہوں نے کہا کہ کسی اعلیٰ شخصیت کو خوش کرنے یا کسی کو ذاتی فوائد پہنچانے والی اسکیمات منظور کرنے کے بجائے ایسی اسکیمات کی منظوری دیں جس سے علاقے کے زیادہ سے زیادہ عوام مستفید ہوسکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment