HomeNews03-10-2019 Thursday (File No.1)

03-10-2019 Thursday (File No.1)

03-10-2019 Thursday (File No.1)

خبرنامہ نمبر3298/2019
کوئٹہ03اکتوبر :۔گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہاہے کہ صوبے بلوچستان میں آج بھی لاکھو ں لوگوں کا معا شی انحصار زراعت اور لائیو اسٹاک پر ہے ۔اس ضمن میں اگر لائیو اسٹاک کی تجارت اور متعلقہ شعبوں کو ترقی دی جائے تو بلوچستان پورے خطے میںما لد اری کا اہم مرکز بن سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے میںزراعت اور مالداری کے شعبوں کو بہتر وسائل اور جامع منصوبہ بندی کے ذریعے موجود مواقعوں اور روشن امکانات کو بھر پور طریقے سے بروئے کار لایا جاسکتا ہے جس سے دونوں شعبے صوبے کیلئے آمد نی کا اہم ذریعہ بھی بنا یا جاسکتا ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز یونیورسٹی آف بلوچستان کیسوب سینٹر واقع بروری روڈ کے دور ے کے موقع پر کیا ۔کیسوب سینٹر کے ڈائر یکٹر ڈاکٹر طارق کیانی نے کیسو ب سینٹر کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ،در پیش مشکلات سے آگاہ کیا اور مستقیل قریب میںوسعت پیدا کرنے کے امکانات کے حوالے سے بتایا ۔گورنر بلوچستان ان کی پوری ٹیم کی کا وشعوں کو سراہا اور مزید تحقیق اور ترقی پرتوجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی ۔اس موقع پر وائس چانسلر آف بلوچستان یونیو رسٹی پر وفیسر علیم مینگل اور وائس چانسلر آف بلوچستان یونیو رسٹی (اکیڈمک) ڈاکٹر معصو د تاج بھی موجود تھے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3299/2019
کوئٹہ 03اکتو بر:۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر دم کوشاں ہیں پہلی بار وفاقی پی ایس ڈی پی میں حقیقی نمائندگی ملنا وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی انتھک محنت و کوشش کا نتیجہ ہے۔ترجمان صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہےکہ بلوچستان پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اپنا بھرپ±ور کردار ادا کرے، گوادر پو±رٹ کی مکمل فعالی سے صوبے میں نا صرف معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی بلکہ ہمسایہ ممالک کے لیے بھی تجارت کی راہیں ہموار ہونگی، صوبائی حکومت صوبے کی ترقی و استحکام کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے حکومت صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکیں،ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ تعلیم کی بہتری کیلئے صوبائی بجٹ میں خطیر رقم مختص کی گئی ہے تاکہ نوجوان تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکیں کیونکہ حکومت جانتی ہے کہ صوبے کی ترقی تعلیم ہی کی بدولت ممکن ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 3300/2019
سبی 03اکتوبر :۔کمشنر سبی ڈویژن سبی سید فیصل احمد،ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سبی میر ممتاز مری نے پولیس،لیویز کے ہمراہ سبی بازار کا معا ئنہ کیا اس موقع پر نمائندہ میونسپل کمیٹی سبی سلیم بنگلزئی،رسالدارمیر محمد عارف مری،میر شہباز رسالدار،محمد شریف ٹریفک سارجنٹ بھی ہمراہ تھے اسسٹنٹ کمشنرسبی نے ہوٹلوں مٹھائی وبیکری کے کارخانوں کا معائنہ کیا اوروہاں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اورملک شاپس پر نافض صفائی کی بنا پر دودھ فروشوں اورڈیٹول میں اوزار نہ رکھنے کی بنا پر ہیئرڈیسر کوجرمانہ کیا اسسٹنٹ کمشنر نے سبی میں فراہم اور تیارکئے جانے والے پانی کے پیوریفیکشن پلانٹ کامعائنہ کیا اور سبی میں فروخت کئے جانے والے پانی کے معیار کا جائزہ لیا اور تمام دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں کی پاسداری کریں اور معیاری اشیاءفروخت کریں اورناجائزمنافع سے گریز کریں انہوں نے تمام ہوٹل مالکان کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے ہوٹلو ں میں صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھیں انہوں نے کہا کہ ذخیراندوزی غیر معیاری اشیاءفروخت کرنے والے اور صفائی کا خیال نہ رکھنے والے دکانداروں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت برتی نہیں جائے گی بلکہ ان کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی انہوں نے دکانداروں کو سختی سے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں کا خاص خیال رکھیں خصوصاً ریسٹورنٹس مٹھائی کی دکانیں اور دیگر خوردونوش اشیا فروخت کرنے والے تاجر صفائی کو اپنی زندگی کا مشن بنالیں ورنہ ان کو بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ ان کی دکانیں بھی سیل کی جائیگی انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کسی صورت تاجروں کو انسانوں کی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے تاجر جو صرف اپنے منافع کی خاطر لوگوں کو غیر معیاری اشیاءفروخت کرنے پر لگے ہوئے ہیں وہ خدا کی قہر سے ڈریں ان عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3301/2019
سبی 03اکتوبر :۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سبی کیپٹن(ر) پرویز احمد چانڈیو کی خصوصی کاوشوں سے سبی رینج کے تمام اضلاع میں خصوصا تفتیشی پولیس افسران کے لئے چار روزہ تربیتی کورس کا آغاز کردیا گیا ہے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی آئی جی سبی نے کہا کہ محکمہ پولیس میں تفتیش کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے بہتر تفتیش سے ہی گناہگار کو سزا اور بے گناہ کو انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ تفتیشی افسران کے استعداد کار اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ہر تربیتی کورس انتہائی موثر ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں تربیتی کورس تفتیشی افسران کے لئے منعقد کیا گیا ہے جب کے آگے مرحلہ وار دیگر افسران و اہلکاروں کو بھی تربیتی کورس میں شامل کیا جائے گا تربیتی کورس افتتاح کے موقع پر ایس ایس پی سید علی آصف نے تربیتی کورس کے شرکاءکو تکنیکی انداز میں تربیت فراہم کی شرکاءسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں جرائم پر قابو پانے کیلئے محکمہ پولیس کی ذمہ داریاں کافی بڑی ہیں مجھے یقین اور امید ہے کہ محکمہ پولیس اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لئے نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائے گی بلکہ ایک چیلنج سمجھ کر مقابلہ کرے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3302/2019
کوئٹہ 03اکتوبر :۔بلوچستان اسپورٹس بورڈکے زیراہتمام نصیرآباد میں تین روزہ ڈویژنل اسپورٹس گیمز 2019ءکی رنگارنگ تقریب شروع ہوگئی ڈویژن بھر سے پانچ اضلاع کی سینکڑوں کھلاڑیوں کی شرکت افتتاحی تقریب شہید عبدالغفار سیال کرکٹ گراونڈ میں منعقد ہوئی اسپورٹس گیمز کا افتتاح ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر علی ایم شہی نے کیا ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس امان اللہ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرمریدبلوچ،نصیرآباد کرکٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین میر غلام نبی عمرانی۔سخی عبدالروف لہڑی،اسپورٹس افیسر رحیم بخش جویا،نصیرآباد کرکٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران منٹھار خان منگی،قمرالدین بگٹی،عبدالکریم ڈومکی، محمد اسلم بنگلزئی،پریس کلب کے جنرل سیکریٹری علی جان منگی دیگر افسران نے شرکت کی افتتاحی تقریب میں نصیرآباد۔جعفر اباد۔صحبت پور۔کچھی۔جھل مگسی سے کرکٹ ۔ فٹبال ۔بیڈمنٹن۔والی بال،ٹیبل ٹینس سمیت دیگر کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں میں شرکت کی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر علی ایم شہی نے شاٹ لگاکر ڈویژنل اسپورٹس گیمز کا افتتاح کیا مہمان خصوصی جب گراونڈ پہنچے تو اسپیشل ہائی سکول سکاﺅٹس کے طلباءنے ان کا شاندار استقبال کیا ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر علی ایم شہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصیرآباد میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اس طرح کے ایونٹ کے انعقاد سے نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع ملتا ہے ا حکومت نوجوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے موجودہ حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا چاہتی ہے کیونکہ یہی نوجوان مستقبل میں ملک و قوم کی کمان سنبھالیں گے تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں نوجوانوں کی بہتر نشونما کےلئے انتہائی ضروری ہیںتقریب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس امان اللہ، نصیرآباد کرکٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین میر غلام نبی عمرانی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3303/2019
کوئٹہ03اکتوبر :۔ صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنا اور ان کو زندگی کی بنیادی ضروریات ان کے دہلیز پر فراہم کرناحکومت کا فرض ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ہم پر اعتماد کرکے ہمیں ووٹ دیا ان کی خدمت کرنا ہی ہمارا اصل مقصد ہے اور ہم اپنے اس مقصد سے قعطا پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، جنہوں نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور ان کی فوری حل کی درخواست کی، صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کو تعلیم، صحت، روزگار اور پینے کا صاف پانی فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور حکومت اپنی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے، انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور بے شمار ترقیاتی اسکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی ہماری ترجیح ہے اور کھبی بھی ان کے بھروسے اور اعتماد کو ٹہس پہنچنے نہیں دیں گے، صوبائی وزیر نے سائلین کے بعض درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کئے،تحمل سے مسائل سننے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرانے پر لوگوں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3304/2019
کوئٹہ 03اکتوبر :۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے ثانوی تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ صوبے میں شرح خواندگی میں اضافے کیلئے خاطرخواہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں سہولیات کی ہم فراہمی اور اساتذہ کی تعیناتی اور حاضری کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ دور دراز اضلاع کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو دور کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ ماضی میں صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا گیا۔ اگر تعلیم پر خصوصی توجہ دی جاتی تو آج صوبے میں خواندگی کی شرح میں اضافہ دیکھنے کو ملتا۔ سابقہ حکومتوں میں بجٹ میں تعلیم کیلئے مختص رقوم کے درست استعمال کو یقینی نہیں بنایا گیا جس کی وجہ سے صوبے میں تعلیمی تنزلی میں اضافہ ہوتا گیا۔ مشیر تعلیم نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں تعلیم کے شعبے کیلئے خطیر رقوم مختص کی گئی ہے جن کے بروقت اور درست استعمال سے صوبے میں تعلیمی اداروں کی حالت بہتر ہونے کے علاوہ تعلیمی شرح میں بھی اضافہ ممکن ہوسکے گا۔ محمد خان لہڑی نے کہا کہ تعلیم کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ موجودہ حکومت تعلیمی شعبے کی ترقی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ اساتذہ کی غیر حاضریوں پر قابو پانے کیلئے سخت مانیٹرنگ پالیسی اپنائی جارہی ہے جس سے سکولوں میں اساتذہ کی غیرحاضریوں پر کافی حد تک قابو پالیاگیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سکولوں کی حالت زار بہتر کرنے کیلئے تعلیمی اداروں کیلیے مختص رقوم کے درست استعمال پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جس کی وجہ سے سکولوں کی حالت کافی حدتک بہتر ہوئی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3305/2019
دالبند ین 03اکتوبر :۔ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک نے گزشتہ روز تفتان کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سے تفتان کے علاقائی معتبرین کے ایک وفد نے ملاقات کی وفد میں مولوی نجیب اللہ ، حاجی امان اللہ، حاجی خدانظر محمد حسنی ، مہر اللہ محمدانی، حاجی عیسی خان و دیگر شامل تھے اس موقع پر زیرو پوائنٹ سے متعلق مسائل ، امن و امان، منشیات کے تدارک اور لوکل سرٹیفکیٹ کے مسائل کے فوری حل کے لیے احکامات صادر کیے اور یقین دہانی کروائی کہ ان مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا جس پر وفد نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) بادل دشتی، قائم مقام اسٹنٹ کمشنر تفتان ظہور احمد بلوچ بھی موجود تھے۔ بعداز ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول تفتان کا بھی تفصیلی دورہ کیا واضح رہے کہ اسکول کی انتظامی ذمہ داریاں ایف سی بلوچستان نے سنبھالی ہیں جہاں پر بچوں کو عصر حاضر سے ہم آہنگ جدید تعلیمی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، اس موقع پر ونگ کمانڈنٹ کرنل وقار افضل نے ڈپٹی کمشنر کو اسکول میں قائم آئی ٹی لیب سمیت اسکول کا تفصیلی معائنہ کروایا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اسکول انتظامیہ اور ایف سی بلوچستان کی کاوشوں کو سراہا۔ بعداز ڈپٹی کمشنر نے تفتان بارڈر سے منسلک بنیادی مرکز صحت جس کو ضلعی انتظامیہ نے زائرین اور علاقائی لوگوں کو ہمہ وقت بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے عربعین کمیٹی کے سپرد کیا ہے اورحکومت بلوچستان کے اس بنیادی مرکز صحت میں تمام سہولیات میسر آسکیں گی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) بادل دشتی، قائم مقام اسٹنٹ کمشنر تفتان ظہور احمد بلوچ بھی موجود تھے۔ بعد از ڈپٹی کمشنر نے شہید رحمت اللہ کے اہل خانہ سے تعزیت کی جو کہ حالیہ دنوں ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے شہید ہوا تھاڈپٹی کمشنر نے لواحقین کو یقین دہانی کروائی کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3306/2019
کوئٹہ۔03اکتوبر۔محکمہ کوسٹل ڈوپلمنٹ اینڈ ماہی گیری حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق عبدالمجید اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی-17 ملازمت کی عمر کی بالائی حد پر پہنچ کر یکم فروری 2020کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3307/2019
کوئٹہ 03ستمبر۔ڈپٹی کمشنر کوئیٹہ کے ایک حکم نامے کے مطابق بی بی ثمینہ دختر عبدالصمد زوجہ غلام فاروق کا ک لوکل سرٹیفکیٹ انکی اپنی درخواست پر منسوخ کیا گیا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
حب03اکتوبر :۔سابق صوبائی وزیر ماحولیات بلوچستان و رہنماءبلوچستان عوامی پارٹی پرنس احمد علی بلوچ حب پہنچ گئے جہاں صدیق سنز کی جانب سے لسبیلہ میں کپاس کی پیداوار میں اضافے اور پلاسٹک تھیلوں کے خاتمے کیلئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیر پرنس احمد علی بلوچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ میں زراعت کی بہتری کیلئے موجودہ صوبائی حکومت اقدامات کررہی ہے وزیر اعلی جام کمال خان زراعت کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں اور انشا اللہ پوری کوشش کررہے ہیں کہ لسبیلہ میں زراعت سے وابسطہ لوگوں کو تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں انشا اللہ بہت جلد لسبیلہ کے ایک وفد کے ہمراہ ہم صوبائی وزیر زراعت بلوچستان سے بھی ملے گے ۔لسبیلہ میں زراعت کی بہتری کیلئے ان سے بات چیت کرینگے۔ہم صدیق سنز کے چیئر مین طارق رفیع کا مشکور ہیں کہ وہ لسبیلہ میں پلاسٹک تھیلوں کے استعمال کے خاتمے کی مہم میں ہمارا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے صدیق سنز انتظامیہ سے تفصیلی بات چیت کی ہے اور ہم انشا اللہ لوگوں میں آگاہی لانے کیلئے مہم شروع کررہے ہیں کہ کاٹن تھیلے کا زیادہ استعمال کریں تاکہ شفافیت کو یقینی بناسکیں اور اس سے آپکا کپاس محفوظ ہوگا اور قیمت اچھی ملے گی۔پرنس احمد علی بلوچ نے کہا کہ ہم صدیق سنز کے چیئرمین طارق رفیع کا بے حد مشکور ہیں کہ انکی جہدوجد اور کاوشوں سے ہماری کوشش ہے کہ پلاسٹک تھیلوں کا مکمل خاتمہ کریں اور ماحول کو صاف ستھرا اور شفاف رکھنے کیلئے ہماری کوشش جاری رہینگی چیئرمین صدیق سنز کی جانب سے کپاس کے بیوپاریوں کو کاٹن کے تھیلے دئیے گئے جو زمینداروں کو دئیے جائیں گے تاکہ پلاسٹک تھیلوں کے بجائے کاٹن کے تھیلوں میں کپاس ڈال کر لائیں تاکہ اسکی شفافیت قائم ہوسکے.اس موقع پر ایم ڈی لیڈا محمد اسلم ترین نے چیئرمین صدیق سنز طارق رفیع سے لیڈا کیلئے فائربرگیڈ کی گاڑی کی درخواست کی جس پر چیئرمین صدیق سنز نے بہت جلد اس مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر بلوچستان کے مختلف شہر سے کپاس کے بیوپاری سمیت سی ای او صدیق سنز عبدالرحیم رفیع،لیڈا کے فنانس ڈائریکٹر مہتاب احمد،اے ایس پی حب سرکل پولیس نوید عالم،سابق چیئر مین بیلہ محمد انور رونجھو،زینل العابدین رونجھو و دیگر موجود تھے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article

bk@gmail.com

No Comments

Leave A Comment