HomeNews03-07-2019 Wednesday (File No.1)

03-07-2019 Wednesday (File No.1)

03-07-2019 Wednesday (File No.1)

خبر نا مہ نمبر 2148/2019
ہرنائی 03جولائی۔ صوبائی وزےر پی اےچ ای،واسا حاجی نورمحمد دمڑ نے ضلع ہرنائی کادورہ کےا اس موقع پر انہوں نے ڈی سی آفس ہرنائی میں عوام کے مسائل سنے،ڈپٹی کمشنر محمد عظےم جان دمڑ ،عبدالناصر ترین اےڈووکےٹ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔دورے کے دوران انہوں نے عوامی اجتماعات اور شمولےتی پروگراموں سے خطاب کےا،اس موقع ملک قربان ،ملک ےارمحمد ،ملک خےر محمد نے اپنے خاندان سمےت بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولےت کا اعلان کےا۔صوبائی وزےر حاجی نورمحمد دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کی راہیں بلوچستان سے ہو کر گزرتی ہیں،بلوچستان کو ترقی یافتہ اور پسماندگی دور کرنا ہماری اولےن ترجےح ہے ۔انہوں نے کہا کہ انہیں جو بھی فنڈ ملے گا،وہ اپنے حلقے کے عوام میں برابری کی بنےاد پر تقسم کرےں گے ،کسی بھی علاقے کے عوام کو نظرا نداز نہیں کرےں گے ،عوام ہی سرمایہ ہیں ،عوام نے مےنڈےٹ دے کر نمائندگی کا حق دےا ہے ،عوا م کے اعتماد پر پورا اترےں گے،انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے میں اربوں روپے کے ترقےاتی کام شروع کرےں گے ،ترقےا تی کاموں کی تکمےل سے خوشحالی کا نےا دور شروع ہوگا اور عوام کے مسائل میں کمی آئے گی ۔انہوں نے نئے شامل ہونے والے کو ےقےن دلاےا کہ ان کے اعتماد پر پورا اترےں گے اور ان کے تمام جائز مسائل حل کئے جائیں گے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نا مہ نمبر 2149/2019
کوئٹہ 03جولائی۔ صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے جس سے کبھی روح گردانی نہیں کر سکتے، ہمارے دروازے عوام کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں ، جن لوگوں نے ووٹ دیکر ہم پر اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اتریں گے اور ہمیشہ عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں بدھ کے روز اپنے دفترمیں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے اقدامات کر رہی ہے، موجودہ صوبائی بجٹ میں صوبے کے تمام اضلاع پر خصوصی توجہ مرکوز کر رہی ہے اور عوام دوست منصوبوں کی بروقت تکمیل سے صوبے میں ایک نیا دور کا آغا زہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں زراعت کی فروغ کے لئے اہم منصوبے شروع کئے جارہے ہیںجن سے صوبے میں زراعت کی ترقی میں غیر معمولی بہتری آئے گی اور زرعی پیدوار میں اضافہ ہوگا۔ دریں اثناءمختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے صوبائی وزیر زراعت کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کے لئے درخواست کی۔ جس پرصوبائی وزیر نے بعض درخواستوں پر موقع پر ہی متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نا مہ نمبر 2150/2019
کوئٹہ 03جولائی۔ صوبائی مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ آج کے دور میں تعلیم ہی سب سے طاقتور ہتھیار ہے جس کے ذریعے قوموں کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے ۔ دنیا میں تعلیم کے بغیر دیگر اقوام کے ساتھ مقابلہ ممکن نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے طحہ پبلک مڈل اسکول کلی پائند خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ عوام کی بلا امتیاز خدمت میر ا منشور ہے میں عوامی خدمت گار ہوں اور تعلیم کا حصول سب کیلئے میرا مشن ہے ہمارے پیغمبر ﷺ نے فرمایا کہ تعلیم حاصل کرنے کیلئے چین جانا پڑے تو جا¶ انہوں نے کہا کہ اپنے علاقے میں میری اولین ترجیح تعلیم ہے بچے ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہیں ان کی تعلیم کیلئے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی کیونکہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی آج کے ترقی کے تیز دور میں جدید تعلیمی سہولیات سے فائدہ اٹھا نے کی ضرورت ہے تعلیم کے بغیر دنیا کی دیگر اقوام کے ساتھ مقابلہ ممکن نہیں ہے آج کے دور میں تعلیم ہی سب سے طاقتور ہتھیار ہے جس سے قوموں کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ بچوں کو تعلیم کے زیور سے مالا مال کیا جاسکے ماضی میں تعلیمی ایمر جنسی نافذ کی گئی لیکن اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا جس سے کافی مسائل پیش آرہے ہیں آج بھی تعلیمی اداروں میں فرنیچر ، ٹاٹ کمر ے ، لیٹرین تک موجود نہیں مگر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان تعلیم کے حوالے سے ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اور اب ماضی کے مقابلے میں تعلیمی اداروں میں بہتری نظر آنے لگی ہے ہمارے بچوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صرف انہیں مواقع ملنے چاہئیں ۔ تقریب سے حاجی عبدالودود کاکڑ ، نصیر خان غرشین ، مبشر خان ، محمد یونس نے بھی خطاب کیا ۔عوام نے مذہبی اور قوم پرستوں کو آزمایا جنہوں نے ووٹ لینے کے بعد کبھی عوام کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی قبل ازیں اسکول پہنچنے پر بچوں نے ملک نعیم خان بازئی پر گل پاشی کی اس موقع پر بچوں نے مختلف ٹیبلو پیش کیئے صوبائی مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اساتذہ ، بچوں اور اسکول کیلئے ایک ایک لاکھ روپے نقد دینے کابھی اعلان کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نا مہ نمبر 2151/2019
کوئٹہ 03جولائی۔ ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کے مسائل اور مشکلات سے بخوبی واقف ہے اور حکومت ان مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے کوشاں ہے۔ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں حکومت مثالی اقدامات کرنا چاہتی ہے تاکہ ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرکے صوبے کی مجموعی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا جا سکے۔موجودہ حکومت تعلیم،صحت، ووکیشنل ٹریننگ کے ساتھ شمسی توانائی اور افرادی قوت پر بھی کام کر رہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ صوبے کے ہر اضلاع میں پرائمری،مڈل اور ہائی اسکول تعمیر کر کے تعلیم کے حصول کو آسان بناتے ہوئے حکومت اپنی آئینی ذمہ داری نبھائے گی۔عوام کی طرف سے معیاری تنقید اور مثبت تجاویز کا ہمیشہ خیر مقدم کرتے آئے ہیں اور مستقبل میں بھی ان پر غور کرتے رہیں گے۔ حکومتی ترجمان نے مزید کہا کہ کوئٹہ پیکج کی تکمیل کے بعد عوام شہر میں معیاری بہتری محسوس کریں گے صوبائی دارالحکومت ہونے کی حیثیت سے کوئٹہ کو خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ اس کی ترقی کے اثرات براہ راست پورے صوبے پر پڑتے ہیں لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ حکومت صوبہ کے باقی علاقوں کو نظرانداز کر رہی ہے، حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ تمام علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزں کر دیا جائے تاکہ عوام کی زندگی میں بہتری لائی جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نا مہ نمبر 2152/2019
کوئٹہ03جولائی۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا ناقص ، غیر معیاری اور مضرصحت اشیاءخورد و نوش بنانے والوں کے خلا ف کریک ڈا¶ن جاری ہے۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستا ن فوڈ اتھارٹی میجر ( ر ) بشیر احمد کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے بدھ کے رو ز سیٹلائٹ ٹا¶ن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے پلمیٹ ( ٹکی ٹافی ) اور پاپڑ بنانے والی پانچ فیکٹریوں کو سیل کردیا ۔ ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے بشر احمد کے مطابق مذکورہ فیکٹریوں کو پرو ڈکشن کی تیاری میں غیرمعیاری اجزاءکے استعمال ، گندگی اور غیر صحت افزاءپروسیسنگ پر سیل کیا گیا ۔ انہوںنے بتایا کہ حفظان صحت کے اصولوں کے بر خلاف اشیاءکی تیاری پر ان فیکٹریوں کو بی ایف اے حکام کی جانب سے پہلے بھی وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے تھے لیکن اس کے باوجود مذکورہ فیکٹریوں میں مضر صحت و غیر محفوظ پلمیٹ اور پاپڑکی پروڈکشن کی جارہی تھی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نا مہ نمبر 2153/2019
چمن03جولائی۔ چیمبر آف کامرس کمپلیکس چمن میں UNDP، حکومت بلوچستان اور دیگر غیر سرکاری تنظیموں کے زیراہتمام بلدیاتی نظام کی عملی فعالیت اور علاقے میں ترقیاتی مقاصد کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی ورکشاپ میں بلدیاتی سطح پر اختیارات کی منتقلی اور ان کے فوائد کے علاوہ ان میں ممکنہ ترامیم پر روشنی ڈالی گئی۔ اس کے علاوہ علاقے میں تعلیم ، صحت و صفائی جیسے درپیش بنیادی مسائل کے مستقل حل کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ ورکشاپ میں ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ شفقت انور شاہوانی، حاجی خدائے میر اقا، مفتی سمیع اللہ، صادق اچکزئی ، ملک عبدالخالق ، میونسپل کار پوریشن چمن کے ذمہ داران اور دیگر نے شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نا مہ نمبر 2154/2019
ژوب03جولائی۔صوبائی حکومت تمام علاقوںکی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں ضلع شیرانی جلد ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا ،دو ارب70کروڑ روپے کی لاگت سے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر کے اکثر دفاترمکمل ہوئے ہیں اور کچھ پر کام جاری جس کیلئے بجٹ میں فنڈمختص کیاگیا ہے جبکہ ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے ژوب میرعلی خیل روڈ کو ٹانگ سے منسلک کیا جا رہا ہے جو ضلع کی ترقی میں بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس روڈ کی تکمیل سے ضلع شیرانی مز ید ترقی کرے گا ،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل ،وزیراعلیٰ کے مشیر حاجی مٹھا خان کاکڑ ،کمشنر ژوب ڈویژن بشیراحمد خان بازئی،ڈپٹی کمشنرشیرانی محمد عظیم کاکڑنے ضلع شیرانی کے ضلعی ہیڈ کوارٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،مقررین نے کہا کہ ضلع شیرانی کے عوام کے مسائل پر خصوصی توجہ دیں گے،موجودہ صوبائی حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے شیرانی کے عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ،ضلع شیرانی کے عوام کو آ ج کی تقریب کی مناسبت سے مبارکباد دیتے ہیں تمام دفاتر کی منتقلی سے یہاں کے لوگوں کے مسائل با آسانی حل ہوں گے ،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان بھی جلد ژوب اور شیرانی کے دورہ کریں گے حالیہ دفاتر کی منتقلی اور کام کی تکمیل کا سہرہ ڈپٹی کمشنر محمد عظیم کاکڑ اور پی ڈی عبدالرزاق مندوخیل کے سر ہے جنہوں نے دن رات محنت کی۔ مقررین نے کہا کہ سول اوردفاعی اداروں کے اشتراک سے ہی کسی علاقے کی ترقی و خوشحالی اور امن وامان ممکن ہے ترقی تب ممکن ہے جب امن ہوگا ہمارے سیکورٹی اداروں کی امن کیلئے جدوجہد مثالی ہے تقریب میں شیرانی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا بھی مطالبہ کیا گیا تاکہ یہاں ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل ہوں انہوں نے کہا کہ اب یہاں کے عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے تقریب میں ایڈیشنل کمشنرمحمد ایوب،ڈپٹی کمشنر ژوب طلحہ سلیم، کرنل زاہد،لیفٹیننٹ کرنل رضوان ،پی ڈی عبدالرزاق مندوخیل ،اے سی عطر عباس ،محمدعارف ،اے ڈی سی ژوب عصمت اللہ اور شیرانی وژوب کے تمام آفیسران ،قبائلی معتبرین وسیاسی رہنما¶ں اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نا مہ نمبر 2155/2019
ژوب03جولائی۔ٹرانسفر پوسٹنگ ملازمت کا حصہ ہے شیرانی سے بہترین یادیں لیکر جا کر جا رہا ہوں ژوب اور شیرانی کے عوام کی محبت ہمیشہ یاد رہے گی، ان خیالات کا اظہار ایس پی شیرانی آصف حلیم رخشانی نے اپنے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سب انسپکٹر عطا محمد ، گلاب الدین ، روزی خان شیرانی ، گل شاہ شیرانی ، پرویز احمد، عبدالغفور اور دیگر بھی موجود تھے تقریب میں ملازمین نے ایس پی آصف حلیم رخشانی کو تحائف بھی دئیے ایس پی شیرانی آصف حلیم رخشانی نے الوداعی تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ ملازمت کا حصہ ہے شیرانی میں دوران پوسٹنگ بہت کچھ سیکھنے کو ملااور انتہائی بہترین وقت گزار ا، جہاں عملے اور عوام کی بہترین سپورٹ حاصل رہی ژوب اور شیرانی کے لوگ انتہائی پرامن اور محبت کرنے والے ہیں یہاں سے اچھی یادیں لیکر جا رہا ہوں انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے جہاں بھی ملازمت کرینگے وہاں فرائض کی ادائیگی کرتے رہیں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نا مہ نمبر 2156/2019
لورالائی03جولائی۔اسسٹنٹ کمشنر بوری جمعہ داد مندوخیل کے زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں لورالائی لیویز فورس کے تمام تھانوں کے رسالداروں اور نائب رسالداروں نے شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر نے افسروں سے کہا کہ لیویز فورس کے حدود میں قیام امن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں ،منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن شروع کیاجائے گا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لیویز افسران واہلکاروںکو انعامات اور تعریفی اسناد دئیے جائیں گے،ڈیوٹی سے غیرحاضر ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی ، تمام لیویز چیک پوسٹوں پر مشکوک افراد اور گاڑیوں کی سختی سے تلاشی لی جائے ۔امن وامان میں خلل پیدا کرنے والے جرائم میں ملوث تمام عناصر کے خلاف سخت کاروائی ہوگی جرائم پیشہ عناصر کی فوری گرفتاری کیلئے سخت ایکشن لئے جائیں گے ،اجلاس میںامن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے از سرنوخصوصی سیکورٹی پلان بھی تشکیل دیا گیا،تمام قومی شاہراوں پر لیویز کی پٹرولنگ میں اضافے کے ساتھ لیویز تھانوں کو مزید چوکس کرنے کیلئے احکامات جاری کئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article

bk@gmail.com

No Comments

Leave A Comment