خبرنامہ نمبر 1575/2019
کوئٹہ 03 مئی:۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے کوریا کے سفیر مسٹر واک سنگ کیو(Mr.Kwak Sung-kyu) نے جمعہ کے روز یہاں ملاقات کی جس کے دوران بلوچستان میں سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں کوریا کے تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، کوریا کے قونصل جنرل، سیکریٹری داخلہ، آئی جی پولیس اور سیکریٹری ماہی گیری بھی اس موقع پر موجود تھے، وزیراعلیٰ نے کورین سفیر کو بلوچستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور ترقی کے پوٹینشل سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ زراعت، لائیوسٹاک، توانائی، معدنیات اور خاص طور سے ماہی گیری کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے روشن امکانات موجود ہیں، کوریا کے سرمایہ کار ان شعبوں بالخصوص ماہی گیری کے شعبہ میں بہترین سرمایہ کاری کرسکتے ہیں جس میں پروسیسنگ اور پیکنگ پلانٹ کا قیام اور کیچ فش فارمنگ شامل ہے ، بلوچستان کے سمندر کیچ فارمنگ کے لئے انتہائی موزوں ہیں، انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ مچھلی کی پیداوار کی برآمد کی سہولت فراہم کرتی ہے جہاں سے پراسیسنگ کے بعد مچھلی اور دیگر سمندری پیداوار براہ راست بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچائی جاسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے ساحلی علاقوں میں لینڈنگ جیٹیوں کی تعمیر کے منصوبے پر عملدرآمد کا آغاز کررہی ہے اور کراچی سے مچھلی برآمد کرنے والے کورین سرمایہ کار گوادر، پسنی اور اورماڑہ میں بھی پراسیسنگ اور پیکنگ یونٹ قائم کرسکتے ہیں، حکومت انہیں تمام تر سہولیات فراہم کرے گی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں پیدا ہونے والے پھل اور زرعی اجناس کو بھی پراسیسنگ کے ذریعہ برآمد کے قابل بنایا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اور اکنامک زونز کے قیام کے منصوبے بھی زیر غور ہیں اور جلد ان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گوادر سی پیک کے منصوبے میں فلیگ شپ سٹی کی حیثیت رکھتا ہے جس سے ہمیں صنعتی اور تجارتی ترقی کے بے پناہ مواقع ملیں گے، ہم ان مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے اپنے نوجوانوں کو ہنر مند بنانا چاہتے ہیں، سکل ڈویلپمنٹ کے شعبے میں کوریا کی معاونت سودمند ثابت ہوسکتی ہے، خاص طور سے بی ٹیوٹا کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ہمارے نوجوانوں کو کوریا میں مختلف شعبوں میں تربیت کی فراہمی جیسے اقدامات صوبے میں انسانی وسائل کی ترقی اور ہنرمند افرادی قوت کی تیاری میں معاون ثابت ہوں گے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں کوریا کی تیز رفتار ترقی انتہائی متاثر کن ہے اور ہم کوریا کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، کوریا کے سفیر نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے امکانات میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوریا اسکل ڈویلپمنٹ اور ماہی گیری کے شعبہ کی ترقی میں حکومت بلوچستان کو بھرپور معاونت فراہم کرے گا، بلوچستان کے طلباءاور فنی تربیت کے اداروں کے انسٹرکٹرز کو کوریا میں تربیت کی فراہمی کے پروگرام کا آغاز کیا جائے گا، اس موقع پر کوریا کے سفیر نے کوریا کی جانب سے بلوچستان پولیس کے لئے فراہم کی جانے والی چھ جدید گاڑیاں آئی جی پولیس کے سپرد کیں، وزیراعلیٰ نے اس گرانقدر معاونت پر کوریا کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر1576/2019
کوئٹہ03مئی ۔ گورنر بلوچستان امان اللہ خان یا سین زئی بلوچستان یونیورسٹی کے سٹی کیمپس بروری روڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور خاص طور سے اس میں لڑکیوں کے تنا سب میں اضافہ نہایت خوش آئندہ اور حوصلہ افزاءہے ۔ سٹی کیمپس میں فی الوقت فزیو تھراپی اور ایسٹرن میڈیسن کے شعبے موجود ہیں ۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ فزیو تھراپی کا شعبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔ اس شعبے کی ترقی سے سینکڑوں مریض مقامی سطح پر مطلوبہ سہولتیں حاصل کر سکیں گے جس کیلئے انہیں اس سے قبل دوسرے صوبوں میں جانا پڑتا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے یونیورسٹی آ ف بلوچستان کے سٹی کیمپس کے افتتاح کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال و دیگر اساتذہ اور سٹی کیمپس کے اساتذہ ، طلباءاور طالبات کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ گورنر نے سپاسنامے کا جواب دیتے ہوئے ادارے کو کمپیو ٹر لیب سمیت تمام ضروری سہولتوں کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوںنے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال اور ان کی ٹیم کی انتھک کاوشوںکوسراہتے ہوئے کہا کہ اگر کو الفائیڈ اساتذہ کرام ساتھ ملکر یہی کاوشیں جاری رکھیں تو وہ دن دور نہیں کہ مستقبل قریب میں دیگر صوبوں سے طلبہ یہاں پڑھنے کیلئے ضرور آئیں گے ۔ آخر میں گورنر نے منتظمین اور اعلیٰ کار کردگی کا مظاہرہ کرنے ولے اساتذہ میں شیلڈز تقسیم کیں ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر1577/2019
کوئٹہ03مئی ۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمد عارف محمد حسنی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کے دیگر شرکاءمیں صوبائی مشیر تعلیم میر محمد خان لہڑی،سیکرٹری تعلیم محمد طیب لہڑی،سیکرٹری مواصلات و تعمیرات محمد ہاشم غلزئی و دیگر شامل تھے، اس موقع پر اجلاس میں سی ایم اینیشیٹو ایجوکیشن پروگرام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات اور کارکردگی کا بغور جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی پروگرام کے حوالے سے تمام اضلاع میں متعلقہ منتظمین منصوبے ڈی ڈی سی سے منظور کروانے کے بعد پی سی ون تیار کرکے فوری طور پر ٹینڈر کریں تاکہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل سے ہمارے بچوں کو تعلیمی سہولیات میسر ہوں، انہوں نے کہا کہ سکولوں کی معیاری تعمیر و دیگر سہولیات کی فراہمی سے طلباءایک خوشگوار ماحول میں تعلیم حاصل کریں گے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہمارا معیار تعلیم بلند نہ ہو،اجلاس میں صوبے کے بعض اضلاع میں منصوبے پر عملدرآمد نہ ہو نے پر برہمی کا اظہار کیا گیا اور انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ اس حوالے سے فوری طور پر پی سی ون تیار کرکے جمع کروادیں، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میر محمد عارف محمد حسنی نے کہا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی کارکردگی بہتر بنانے سے نہ صرف محکمے کی ساکھ بہتر ہوگی بلکہ معیاری تعمیر و مرمت کے کاموں سے سڑکوں اور عمارتوں کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ بڑے عرصے تک یہ املاک کارآمد رہیں گی، انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں تعلیمی پروگرام کے تحت تعمیر کیے جانے والے اسکولوں کے علاوہ تمام منصوبوں میں کام کے معیار کو جانچنے کیلئے  سینئر انجینئرز کی ٹیم تشکیل دی جائیگی تاکہ وہ ڈویژنل سطح پر کام کی نگرانی کر سکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1578/2019
زیارت 03مئی :۔اسسٹنٹ کمشنر زےارت کبےر زرکون کی زےر صدارت پرائس کنٹرول کمےٹی کااجلاس منعقد ہوا اجلاس میں انجمن تاجران کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس سے اسسٹنٹ کمشنر کبےر زرکون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مہینے میں ذخےرہ اندوزی ،اورگرانفروشی کی کسی کو بھی اجازت نہیں ہوگی ،تمام دکاندار سرکاری نرخنامے کی پابندی کرےں سرکاری نرخنامے پرعملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں اور قصائیوں کو جرمانہ اور سزا دےں گے۔ سرکاری نرخنامہ پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کی عوام نشاندہی کرےں اوران نمبروں 0833920047,03327888142 پر اطلاع دےں،انتظامیہ عوامی شکاےات پر کاروائی کرئے گی ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1579/2019
نصیرآباد03مئی :۔ امن امان کے قیام اور رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کمشنر نصیرآباد ڈویژن جاوید اختر محمود کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی آئی جی نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر علی ایم شہی ڈپٹی کمشنر صحبت پور محمد یونس سنجرانی ڈپٹی کمشنر جھل مگسی محمد رمضان پلال ڈپٹی کمشنر جعفرآباد آغاشیرزمان خان ڈپٹی کمشنر کچھی سلطان احمد بگٹی ایف سی کے میجر عتیق احمد حساس اداروں کے نمائندوں اورتمام ایس ایس پیز نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ امن وامان کے قیام اورعوام کی جان ومال کے تحفظ کی کو یقینی بنانے اور پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لئے ٹھوس حکمت عملی کے تحت اقدامات کرنے ہونگے تاکہ عوام کو پرسکون ماحول فراہم ہوسکے انہوںنے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی وہ تاجر برداری سے رابطہ کریں کہ وہ اپنی دکانوں پر سی سی ٹی وی کیمرے کی تنصیف کو یقینی بنائیں تاکہ چوری اورجرائم پیشہ افرادپرکھڑی نظر رکھی جا سکے انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک میں پولیس گشت میں بھی اضافہ کیاجائے بلکہ سیکورٹی صورتحال میں مزید بہتری لانے اور قانون شکنی کرنے والے افراد کے خلاف موثر انداز میں کاروائی کی جائے تاکہ امن امان میں خلل نہ پڑے انہوں نے کہا کہ لا¶ڈاسپیکر کے بے جااستعمال میں کمی لائی جائے تاکہ اشتعال انگیزی پیدانہ ہو کمشنر نے کہا کہ ماہ صیام میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام اقدامات کو عملی شکل دی جائے پرائس کنٹرول کمیٹیاں قائم کرنے کے بعد دکانوں اورمارکیٹوں میں جاکر اشیاءخودونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے ماہ صیام میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ناصرف کم کی جائے بلکہ سحری اور افطاری میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اورتمام شہروں میں روزے داروں کی سہولت کےلئے اشیاءخوردونوش کی سستے داموں فراہمی کے لیے سستے بازاروں کے قیام پربھی روزدیا تاکہ عوام کو سستے داموں اچھی اور معیاری اشیاءمل سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
مستونگ03مئی ۔ کیڈٹ کالج مستونگ کے اعلامیہ میں 29 ویں انٹری کے کیڈٹس کو مطلع کیاگیا ہے کہ انکی فرسٹ ایئرکی کلاسز کا اجراء 17اپریل سے ہو چکاہے ۔لہٰذا تمام کیڈٹس اپنی حاضری یقینی بنائیں ۔ کیڈٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے تمام بقا یا جات ہمراہ لائیں ۔ بغیر کسی اطلاع کے ایک ہفتہ غیر حاضر رہنے والے کیڈٹس کا داخلہ منسوخ کردیا جائے گا ۔ مزید معلومات کیلئے کالج انتظامیہ سے دفتری اوقا ت میں رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
مستونگ03مئی ۔ کیڈٹ کالج مستونگ کی تعلیم کے میدا ن میںگرانقدر خدمات ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر غلام حسین سرپرہ پرنسپل کیڈٹ کالج مستونگ نے کیڈٹ کالج نوشکی کے وفد سے کیا جس کی سربراہی پرنسپل لیفٹیننٹ کرنل شاہد نے کی ۔ وفد مطالعاتی دورے پر کیڈٹ کالج مستونگ آیا۔انہوں نے کہا کہ کالج ہذا سے سینکڑوں کیڈٹس ملک میں اپنی خدمات مختلف محکموں میں سر انجام دے رہے ہیں۔ زیر تعلیم کیڈٹس کی نصابی اور ہم نصابی سر گرمیوں پر بیک وقت توجہ دی جاتی ہے جس سے ان میںموجو د خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے اور یہ سب اسٹاف کی انتھک محنت سے ہی ممکن ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر غلام حسین سر پرہ نے وفد کو کالج کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر پرو فیسر ناصر مراد ، کیپٹن فہد ، عبدالرسول اور دیگر افراد بھی موجود تھے ۔ وفد کو کلاسز ، کیڈٹس ہاسٹل ، میس ، ہسپتال ، لائبریری ، رائیڈنگ اسکو ، لیبارٹریز اور ورکشاپس کا دورہ بھی کرایا گیا ۔ لیفٹیننٹ کرنل شاہد نے کالج میں جاری تعلیمی سر گرمیوں کے بارے میں کئے گئے اقدامات کو سراہا ۔آخر میں یاد گاری شیلڈز کا تبادلہ بھی ہوا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment