خبرنامہ نمبر360/2019 
کو ئٹہ 03فروری :۔گورنر بلوچستان امان اللہ خان یا سین زئی نے بلو چستا ن یو نیو رسٹی آف انفار میشن ٹیکنالوجی ،انجینئر نگ اینڈ مینجمینٹ سا ئینز کا اتوار کے روز دورہ کیا ۔جہاں پر جاری میڈیکل اینڈ ڈ ینٹل کا لجز میں طلباء وطالبات کے داخلہ ٹیسٹ کا جائزہ لیا ۔ انٹری ٹیسٹ جوکہ بولان یونیو رسٹی آف میڈ یکل اینڈ ہیلتھ سا ئنسیز کی سر بر ستی میں ہورہا تھا میں کل پانچ ہزار تین سو طلبا ء و طالبات نے حصہ لیا ۔جس میں تقر یباً دو ہزار سے زائد طالبات تھی وائس چانسلر آئی ٹی یو نیو رسٹی ، وائس چانسلر بولان یو نیو رسٹی آف میڈ یکل اینڈ ہیلتھ سائنسیز اور پر نسپل سیکر ٹری ٹو گور نر بلوچستان بھی گورنر کے ہمراہ تھے ۔
()()()
خبرنامہ نمبر361/2019 
کوئٹہ 03فروری :۔صوبائی مشیر کھیل عبدلخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ کھیل معاشرے میں صحت مند اور مثبت ر جہا نات کے فروغ میں اہم کردار اد اکرتے ہیں ۔کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرکے معاشرے کی بہتر تربیت اور پر وریش کی جاسکتی ہے ۔وزیر اعلیٰ سکو اش ٹو رنامنٹ کا انعقاد ہمارے لیے باعث فخر ہے اور پر اس بات کا مظہر ہے کہ بلوچستان کے عوام کھیلو ں کے سرگرمیوں میں بھرپور طریقے سے حصہ لے رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ اسکو ا ش ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔صوبائی مشیر نے کہاکہ مذہبی شدت پسند ی ،فر قہ پرستی ،رتبا پسندی اور ہر قسم کا تعصب معاشرے کیلئے زہر قاتل ہے ہم اس کا خاتمہ کھیل و ثقافت او رمثبت سر گرمیوں کے انعقاد سے ممکن بنائیں گے ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نئے بلوچستان میں ثقا فتی پر وگرامز کھیلوں کے مقابلے اور تعمیر ی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں کھیلوں کی ترقی وتر ویج کیلئے پر عزم ہے او رجامع پر وگرام سپورٹس کپلیکس تعمیر کرکے نوجوان نسل کو کھیل کی سہو لیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔اور تمام دستیاب وسائل کو بر و ئے کار لا کر صوبے میں کھیلوں کے میدان آباد کئے جا ئیں گے ۔صوبائی مشیر نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلے ملکی یکجہتی کو پر وان چڑ ھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔بلوچستان کے لوگ وطن عزیز سے بے پناہ محبت کرنے والے ملک کی ترقی میں پیش پیش او رتعمیری سرگرمیوں میں بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لینے والے لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹور نامنٹ میں شریک کھلاڑیوں کے چمکتے اور روشن چہرے اس بات کی دلیل ہے کہ وطن عزیز کا مستقبل شاندار اورتا بناک ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہماری نوجوانون نسل اپنے بڑوں کے شا نہ بشانہ ملک او ر صوبہ کے ترقی میں بھرپور قردار ادا کرتی رہے گی ۔ صوبائی وزیر نے یقین دلایا کہ بلوچستان میں نیشنل گیمز کے انعقاد کو ممکن بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور قومی کھیلوں کے انعقاد میں حائل رکاوٹ کو جلددور کرکے گیمز کا انعقاد کیا جائے گا ۔
()()() 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment