خبرنامہ نمبر 17/2019
کوئٹہ 03جنوری :۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی حکومت ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے جس میں ضلعی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے کنٹریکٹ کی بنیاد پر ڈاکٹروں کی تعیناتی بھی شامل ہے اور ابتدائی طور پر ڈاکٹروں کی کنٹریکٹ کی بنیاد پر پانچ سو آسامیوں کی منظوری دے دی گئی ہے، اپنے ایک ٹیوٹر پیغام میں وزیراعلیٰ نے کنٹریکٹ پر ڈاکٹروں کی تعیناتی کو صوبے میں صحت کی سہولتوں میں اضافے کے لئے ایک اہم اقدام قراردیا ہے۔
()()()
خبرنامہ نمبر 18/2019
کوئٹہ 03جنوری :۔صوبائی محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے جاری کئے گئے پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات اور مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کے تحت وزیراعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، ٹاسک فورس کے قیام کا مقصد بہبود آبادی پالیسی پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد اور ایسے اقدامات تجویز کرنا ہے جن کے ذریعے تولیدی صحت کے ایکشن پلان پر عملدرآمد ممکن ہوسکے، ٹاسک فورس تولیدی صحت کے حوالے سے جاری سرگرمیوں کا جائزہ اور نگرانی بھی کرے گی جن میں کنٹراسپٹیو پریویلنس میں اضافہ کرنا اور ٹوٹل فرٹیلیٹی ریٹ اور گروپ ریٹ میں کمی لانا ہے، ٹاسک فورس کااجلاس سہ ماہی بنیادوں پر منعقد ہوگا۔ٹاسک فورس میں صوبائی وزیر بہبود آبادی، صوبائی وزیر خزانہ، صوبائی وزیر تعلیم پرائمری ایجوکیشن، صوبائی وزیر تعلیم ہائر ایجوکیشن، صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات، چیف سیکریٹری بلوچستان، یواین ایف پی اے کے صوبائی نمائندہ سمیت دیگر متعلقہ محکموں اور اداروں کے حکام بطور رکن شامل ہیں۔ 
()()()
خبرنامہ نمبر 19/2019
کوئٹہ 03جنوری :۔ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن معین الرحمان کی زیرصدارت ڈویژنل کوارڈنیشن کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہواجس میں ڈپٹی کمشنر پشین اورنگ زیب بادینی ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہ جہان کاسی سمیت دیگر ضلعی آفسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں ضلع کونسل پشین کے مالی سال 2018-19کا بجٹ منظوری کیلئے پیش کیا گیااس دوران بجٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس پر بحث کی گئی ۔ایڈیشنل کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ کے تمام تر قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے انہیں عوامی فلاح و بہبود کیلئے بروئے کار لایا جائے ۔ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے خاطرخواہ اقدامات کئے جائیں اور سرکاری فنڈز کو صحیح طور پر استعمال میں لاتے ہوئے عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد مہیا کئے جائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل ،ان کی پائیدار ی اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گابعد ازاں اجلاس میں ضلع کونسل پشین کا بجٹ ڈی سی سی کی سطح پر منظور کر لیا گیا ۔
()()()

خبرنامہ نمبر20/2019 
کوئٹہ 03جنوری :۔پبلک سیکٹر ڈیو پلیمنٹ پروگرام (PSDP) کمیٹی کااجلاس زیر صدارت چیئرمین کمیٹی صوبائی وزیر مو اصلات وتعمیرات نوبزادہ طارق مگسی کے منعقدہوا ۔اس موقع پر اجلاس کے شرکا ء میں صوبائی وزراء اور مشیر جن میں سردار عبدالر حمان کھیتران میر محمد عارف محمد حسنی ،میر اسدبلوچ ،نو ر محمد دمڑ ، میر نصیب اللہ مری ،سردار سر فراز چاکر ڈ ومکی ، عبدالخالق ہزارہ ، ایڈ یشنل چیف سیکر ٹری (ترقیات ) محمد سجا د بھٹہ اور ایڈ یشنل سیکر ٹری فنانس لعل جان جعفر شامل تھے اس موقع پر اجلاس میں پی ایس ڈی پی کے مختلف اسیکمات کا جائزہ لیا گیا جبکہ مجموعی طور پر بجٹ کے مختلف پہلو وں پر بھی غور و غو ض کے بعد اہم فیصلے بھی کئے گئے ۔
()()()
خبرنامہ نمبر21/2019 
کوئٹہ 03جنوری :۔صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی نے کہا ہے کہ قوموں اور علاقوں کی ترقی اور خو شحالی صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی میں منحصر ہے ۔لہذا صوبے کے دور درازعلا قوں میں عوام کو صحت کی بنیادی او ر بہترین سہولیات کی فراہمی سے نہ صرف ہم ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل دینے میں کامیا ب ہو سکیں گے بلکہ با صلاحت اور توانا قوم ہی دور جدید کے چیلینجوں سے نبرد آذما ہو کر صوبے او رملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز ایم ایس ڈی کے ایڈ یشنل ڈائر یکٹر جاوید شاہ ، سپر یٹنڈنٹ سعیداحمد سمالانی اور ڈاکٹر نعمت اللہ ودیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کوصحت کی بنیادوں سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ کو شیش کررہی ہے ۔لہذا ا س ضمن میں ہماری خواہش ہے کہ صوبے کی دور دراز علاقوں میں عوام کوان کی دہلیز پر صحت کے معیاری سہولیات میسر ہوں تاکہ عوام کو صحت کے حوالے سے کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کر نا پڑ ھے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ضروریات زندگی میں جہاں بہت سی چیزوں کا ہونا ضروری ہے وہاں صاف پانی ،خو راک اور بہترین صحت ہماری وہ اہم ضرورتیں ہیں جن کے حصول میں عوام کو جتنی بھی آسانیاں فراہم کی جائیں وہ کم ہیں ۔اس موقع پر ڈاکٹر جاوید شاہ نے صوبائی وزیر کو محکمے کی کارکردگی او ر مسائل کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے کی دور دراز علاقوں میں موجود ہسپتال اور بنیادی مراکز صحت کو ادویات ودیگر متعلقہ چیزوں کی فراہمی ایم ایس ڈی کے زمہ ہے۔ لہذا پچھلے سال 2017/2018میں محکمہ خزانہ نے ایم ایس ڈی کے فنڈز فریز کردئیے جس کی وجہ سے BID VALIDITYکی معیاد ختم ہونے کی وجہ سے ڈسپو زیل آئٹمز جس میں سرینج، لیبا ر ئری آلات و دیگر چیزوں بر وقت نہیں خرید ی جا سکے ۔جس سے ہسپتالوں میں ادویات ودیگر سامان کی فراہمی میں مشکلات پیش آرہی ہیں ایم ایس ڈی کو فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے درپیش مشکلات اور وکاٹو ں پر صوبائی وزیر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی اُنہیں اس بارے میں بتایا جائے کہ ہسپتالوں کو ادویات کی فراہمی جیسے اہم کام میں غفلت کی وجہ سے برتی گئی۔لہذا آئنداس حوالے سے کسی قسم کی کو تاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے احکامات جاری کیے کہ ایم ایس ڈی کو فوری طور پر فنڈز فراہم کی جائیں ۔
()()()

خبرنامہ نمبر22/2019 
زیارت 03جنوری :۔ ڈپٹی کمشنر زیارت قادر بخش پرکانی نے لیویزتھانہ چوتیر ،لیویز تھانہ تاندوانی ،بی ایچ یو چوتیر ،بی ایچ یو تانداوانی اور پی ٹی ڈی سی ہوٹل زیارت کا اچانک دورہ کیا،ہوٹل کے معیار کو چیک کیا،بی ایچ یوز کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ملازمین کاحاضری رجسٹر بھی چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر قادر بخش پرکانی نے لیویز اہلکاروں کو سختی ہدایت کی کہ چیکنگ کو مزید سخت اور،داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کریں۔انہوں نے کہا لیویز ایک اہم فورس ہے وہ جرائم کی بیخ کنی اور امن وامان قیام کے لیے مزید کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ اسکولوں ،ہسپتالوں ،لیویز تھانوں پر اچانک چھاپے ماریں گے اور وہ خود مانیٹر نگ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ بھی لیویز تھانوں ،ہسپتالوں اور اسکولوں کا اچانک دورہ کریں گے۔
()()()
خبرنامہ نمبر23/2019 
گوادر 03جنوری :۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیس طارق کی زیر صدارت پو لیو کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ صحت کے ڈاکٹر آصف شاہوانی و ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر عبدالطیف دشتی محکمہ مواصلات تعمیرات کے ایکسن ثنااللہ بلوچ ،تعلیم عزیز الرحمن ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر نوروز بلوچ سماجی بہبود اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوآمدہ پولیو مہم کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، یہ مہم مورخہ 21جنوری وز سوموار(پیر) سے لے کر مورخہ 24 جنوری بروز جمعرات تک جار ی رہے گی،جس میں 37076 بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئے جائیں گے، اجلاس کو بتایا گیا کہ اس مہم میں 5 سال سے کم عْمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،اس سلسلے میں ضلع بھرمیں بھر پور انتظامات کےئے جا رہے ہیں، پولیو مہم میں محکمہ صحت کی142 ٹیمیں حصہ لیں گی،ضلع بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیو ٹیمیں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گی،اس کے علاوہ رومنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو گھرگھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ اجلاس میں ضلع بھر کے عوام سے اپیل کی گئی ہیکہ وہ محکمہ صحت کے ساتھ اس مہم میں بھرپور تعاون کریں۔اور پو لیو کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔
()()()
خبرنامہ نمبر 24/2019
کوئٹہ 03جنوری :۔صوبے میں زاعت کو ہر صورت بہتربنانا جائیگا ۔اس میں کچھی کینا ل منصوبے کو تکمیل تک پہنچا کردم لینگے ۔اور کسانوں کے لیے تربیتی پروگرام شروع کئے جائینگے۔ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے محکمہ زراعت کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ زرعی شعبے میں تقسیم آب وانتظام کو زیادہ موثر بنایا جائیگا۔ اس سلسلے میں پانی کے کم سے کم استعمال کو تر جیی دی جائینگی اس کے ساتھ ساتھ ایسے پھلوں اور فصلوں کی خاطر خواہ افز ائش کی جائے گی جوکم پانی کے دستیابی میں بھی اچھی طرح نشو نما رکھنے کی صلا حیت ر کھتے ہو ۔اور پانی کے ضیاع کے روک تھام کے لیے رہنمائی دی جائیگی۔ ٹرکل ایر یگیشن اور ڈرپ ایر یگشن جیسے موثر نظام اپنا یاجائیگا اور ٹنل اریگیشن جسیے جدید طریقوں کو اپنا یا جائیگا ۔ زرعی اصلاحاتی ، ایجنڈے پر بھر پور اعمل کیا جائیگا میٹنگ میں موجود رکن صوبائی اسمبلی وچیئرمین زمیندار ایکشن کمیٹی نصیر شاہوانی نے زمینداروں کے مسائل بیان کئے اور زرعی شعبہ میں اس پر ہونے والے خاطر خواہ کام کو سراہا اور زمیندار وں کو زرعی میدان میں جدید تحقیق کو اپنا نے اور جدت لانے پرزوردیا ۔
()()()
خبرنامہ نمبر 25/2019
نصیرآباد03جنوری :۔ضلع صحبت پور میں ہتھیارڈالنے والے 300فراریوں میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے احکامات پر صوبائی حکومت کی جانب سے پرامن بلوچستان کے تحت راشن خیمے اوردیگر ضروریات زندگی کا سامان تقسیم کیا گیا راشن تقسیم کرنے کی تقریب صحبت پورکی مقامی پارک میں منعقدہوئی جس کے مہمان خاص صوبائی وزیرریونیومیرسلیم خان کھوسہ تھے تقریب میں کمشنر نصیرآبادڈویژن عثمان علی خان،ڈپٹی کمشنرصحبت پورمحمد یونس سنجرانی، لیفٹنٹ کرنل عدیل احمدچوہدری،ایس ایس پی انجینئرمحمد یوسف بھنگر،اوراسسٹنٹ کمشنر امجدحسین سومرو،سمیت دیگرضلعی آفیسران وقبائلی عمائدین کثیرتعداد میں شریک تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرریونیومیرسلیم خان کھوسہ اور کمشنر نصیرآبادڈویژن عثمان علی خان نے کہاکہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے جو ہمیں بڑی جدوجہد اورعظیم قربانیوں کے بدولت ہمیں ملا ہے اس کا تحفظ کرنا ہم سب پرلازم وملزوم ہے کچھ عناصرملک میں انتشارپھیلانے کیلئے بلوچ بھائیوں کو ورغلانا شروع کردیا تھا مگر انہیں یہ معلوم نہیں کہ بلوچ قوم اپنے مادروطن پر مر مٹنے کیلئے کے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی غیروں کے بہکاوے میں اب کوئی نہیں آئے گا چند بھٹکے ہوئے لوگ دوبارہ پوری قوم کا مقابلہ نہیں کر سکتے انہوں نے کہاکہ ہم آپ تمام لوگوں کے بہت مشکور ہیں اور کھلے دل سے تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے اور رہاست کے تمام ادارے آپ لوگوں کو خوش آمدید بھی کہتے ہیں آپ لوگوں کو اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ ہم آپ لوگوں کا ہر مشکل اور کٹھن گھڑی میں ساتھ دیتے رہیں گے۔ آپ لوگوں کی بحالی کے سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان وزیر اعلی بلوچستان اور صوبائی حکومت ہرسطح کام کرتی رہے گی آپ کے بچوں کو تعلیم دینے کیلئے صوبائی حکومت ہمہ وقت کوشاں ہوگی تاکہ آپ کے بچے پڑھ لکھ کر ایک باوقارشہری بن کرملک وقوم کی خدمت کرسکیں انہوں نے کہاکہ آج کی تقریب میں ہتھیارڈالنے والے افراد کو وہ عزت دی جارہی ہے جو ایک عام پاکستانی کوحاصل ہوتی ہے آج سب کو یہ عہد کرنا ہے کہ ایک سچاپاکستانی بن کر ملک وقوم کی خدمت کرنی ہے تاکہ مادروطن کو ان ترقی یافتہ ممالک کی صفحوں میں کھڑا کیا جاسکے جس کا خواب ہمارے بزرگوں نے دیکھا تھا انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان کے حالات تبدیل ہوچکے ہیں صوبے بھرمیں ا من امان کی فضاء قائم ہوچکی ہے جس کے تمام ترسہرہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سرجاتاہے جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانہ دیکرہمیں امن فراہم کیا ۔
()()()
پریس ریلیز 
نوشکی 03جنوری :۔قبائلی رہنما حاجی محمد خان مینگل کی اہلیہ انتقال کر گئیں مرحومہ میر جمعہ مینگل مرحوم ،میر احمد مینگل ، محمدرمضان مینگل کی بھائی، ظاہر خان مینگل ،طاہر خان مینگل ،حاجی اللہ بخش ( بابو مینگل ) مارکیٹ کمیٹی ایمپلائز یونین زراعت کوئٹہ کے جنرل سیکر ٹری جمیل احمد مینگل ،والدہ چیف کو اڈ نیٹر مسلم لیگ ن بلوچستان میر گو ہرخان مینگل اور سردار عبدلصمد مینگل کی ہمشیرہ تھی ،مرحومہ کی فاتحہ خوانی نوشکی انکی رہائش گاہ میں جاری ہے ۔
()()()

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment