HomeNews02-10-2019 Wednesday (File No.1)

02-10-2019 Wednesday (File No.1)

02-10-2019 Wednesday (File No.1)

خبرنامہ نمبر3280/2019
کوئٹہ02اکتوبر:۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کے ماحولیاتی آلودگی دنیا کو اپنی لیسٹ میں لے رہی ہے آج دنیا میں انسانی صحت اور بقا کو سب سے زیادہ خطرہ ماحولیاتی آلودگی سے ہے۔وزیراعلی بلوچستان کی خصوصی ہدایت کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئٹہ اور اس کے مضافات میں ماحول کے معیار کو بہتر بنانے اور فضائی آلودگی کے خلاف مہم کا آغاز خوش آئند ہے اس ضمن میں انہوں نے ٹریفک پولیس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر میں بالخصوص رکشوں، ٹرک اور دیگر ایسی ٹرانسپورٹ جو کہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کا سبب بن رہی ہیں ان کے خلاف کریک ڈاو¿ن کا آغاز کیا جائے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ انسان کو صحت مند زندگی گزارنے کے لئے صاف ستھرا ماحول اورصاف ہوا میں سانس لینا بے حد ضروری ہے۔ لیکن موجودہ دور میں انسانوں کو صاف ہوا میسر نہیں اس وقت ہم آلودہ ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔جس سے لوگوں کا بے شمار بیماریوں کا شکار ہونا آلودگی کی وجہ سے ہے جو کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل دینے میں بڑی رکاوٹ ہے۔ فضا میں خطرناک ذرات شامل ہونا ماحولیاتی آلودگی کا باعث ہے۔ کوئلہ کی صنعتیں ،کوڑا کرکٹ جلانے گاڑیوں کا دھواں اس کی بڑی وجہ ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے دنیا بھر میں ہرسال 5.5 ملین افراد موت کے منہ میں جارہے ہیں۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خلاف ٹریفک پولیس دیگر محکموں کے ساتھ ساتھ عوام بھی اپنا اخلاقی اورقومی فریضہ سمجھ کر ماحولیاتی آلودگی سے نجات پانے کے لیے کردار ادا کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3281/2019
کوئٹہ02اکتوبر:۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان دورہ پنجاب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلوچستان کے طلباءو طالبات کو پنجاب میں بہترین تعلیمی مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے دونوں وزرائے اعلی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے ا±مور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر بھی مثبت پیشرفت دیکھنے میں آئی تھی۔اسکے علاوہ پنجاب یونیورسٹی میں زیر تعلیم بلوچستان کے طلباءکے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں تعلیم کے حصول میں جتنا ہو سکے آسانی پیدا کریں گے ،تعلیم انسان کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے انسان کی زندگی میں شعور پیدا کرتی ہے اسی لیے تعلیم حاصل کرنا ہر مرد و عورت پر فرض قرار دیا گیا ہے اللہ تعالی نے انسان کو± جن اوصاف و امتیازات سے نوازا ہے ان میں سے دو انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ایک علم اور دوسرا اخلاق ،علم کا تعلق دماغ اور اخلاق کا تعلق دل سے ہوتا ہے لیکن یہ دونوں اوصاف حصول تعلیم سے ہی بڑھتی و سنورتی ہیں۔تعلیم کی اہمیت و ضرورت کو جانتے ہوئے صوبائی حکومت نے اپنے 419 ارب کے بجٹ میں 60 ارب تعلیم کے لیے مختص کئے ہیں،موجودہ حکومت پ±ورے م±لک میں ایک ہی تعلیمی نظام رائج کرنے کی خواہاں ہے۔ جس سے تمام طلباءو طالبات کو یکسر مواقع میسرہونگے اور تعلیمی میدان میں مقابلہ کرنے میں بھی مزہ آئے گا،موجودہ حکومت جانتی ہے کہ طلباءو طالبات کا روشن مستقبل ملک کی ترقی و خوشحالی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 3282/2019
کوئٹہ 02اکتوبر :۔صوبائی مشیر برائے لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈوپلیمنٹ مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان لائیواسٹاک ایکسپو 2019ءصوبے میں لائیو اسٹاک کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا ۔صوبے میں لائیو اسٹاک کی ترقی کیلئے بے پناہ صلاحتیںموجود ہیں۔ضرورت ر امرکی ہے کہ پرائیوٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر لائیو اسٹاک کی بہتری کیلئے اقدامات اُٹھا ئے جائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے بلوچستان لائیواسٹاک ایکسپو 2019ءکے سلسلے میں منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جس کی صدارت صوبائی مشیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈوپلیمنٹ مٹھا خان کاکڑ نے کی ۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی اعجاز سنجرانی نے خصوصی شرکت کی ۔اجلاس میںبلوچستان لائیو اسٹاک ایکسپو 2019ءکے حوالے سے کی جانے والی تیاریوں کاجائزہ لیا گیا اورایکسپو کے امور کی نگرانی کیلئے مختلف کمیٹیاںبھی تشکیل دی گئیں ۔اس موقع پروزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی اعجاز سنجرانی نے کہا کہ صوبے میںلائیو اسٹاک کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔اس سلسلے میںصوبائی حکومت اور پر ائیوٹ سیکٹرکی اشتراک سے محکمے کی بہتری میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔شرکاءکو سیکرٹری لائیو اسٹاک دوستین جمالدنی نے بریفنگ دئیے ہوئے کہا کہ صوبے کی تاریخ میںپہلی مرتبہ لائیو اسٹاک ایکسپو منعقد کیا گیا ۔جس کے دورس نتائج برآمد ہونگے ۔انہوںنے کہاکہ ایکسپومیںبیرونی ممالک کے مختلف کمیپناں شرکت کریں گے ۔ایکسپو میں مختلف قسم کے جانوروں کی افزائش نسل اقسام اورروز زمرہ کی ضروریات کے حوالے سے خصوصی آگا ہی مہم کا انعقاد بھی کیاجہاں ملکی اور بیر ونی ممالک کے ماہر ین اپنی تجا ویز دیں گے ۔دوستن جمالا دینی نے مزید کہا کہ ایکسپو کا انعقاد صوبے میں لائیو اسٹاک کی ترقی اور نجی شعبے کی ترقی میںمعاون ثابت ہوگا اپنے خطاب میںصوبائی مشیر مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی دل چسپی اورمحکمے کی دن رات کو ششوں سے صوبے میںپہلی مرتبہ لائیو اسٹاک کے حوالے سے اتنی بڑی ایکسپو کا انعقاد ہورہا ہے جوکہ خوش آئند ہے انہوں نے کمیٹی سربراہاں کو ہدایت کی کہ وہ ایکسپو کی کامیابی کیلئے تمام وسائل بروائے کار لائیں ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3283/2019
کوئٹہ 02اکتوبر:۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستا ن محسن حسن بٹ نے کہا کہ بلوچستان کو مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے جدید تربیت اور آلا ت فراہم کئے جارہے ہیں تاکہ بلوچستان پولیس کی پیشہ وارانہ صلا حیتوں میں اضافہ کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں وقوعہ کے شواہد حاصل و محفوظ کرنےوالی جدید آلات سے لیس گاڑیوں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی جہانزیب خان جوگیزئی ، ڈی آئی جی کرائم برانچ وزیر خان ناصر ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورایہ اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر فداحسن شاہ بھی موجود تھے آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان پولیس کے تمام شعبوں میں جدت لانے کے لئے موجودہ وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے اس حوالے سے صوبائی حکومت ، پاک فوج اور دیگر اداروں کے مشکور ہیں جن کے تعاون اور معاونت سے پولیس کی کارکر دگی میں بہتری لائی گئی ہے جس کے نتیجے میں عوام کے جان ومال کے تحفظ میں کامیابی ملی ہیں انہوںنے کہا کہ پولیس کو دہشت گردی ، دھماکہ اور چوری وغیرہ کے واقعات میں کرائم سین (جائے وقوعہ ) سے شوائد حاصل، محفوظ رکھنے اور فنگرپرنٹ حاصل کرکے اصل محرکات تک پہنچے کے لئے جدید آلات سے استفا دہ حا صل کرنے کی ضرورت رہی ہیں اس سلسلے میں عالمی ادارہ یو این او ڈی سی (UNODC)کی معاونت سے چھ عدد گاڑیاں فراہم کی گئی ہیںجس سے بھر پور استفا دہ حا صل کرتے ہوئے شوائد کو محفوظ رکھنے میں مدد ملی گی اور سنگین واقعات کا تدارک بھی ہوگا۔اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان نے گاڑیوں کا معائنہ کیا اور اس میں موجود آلات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جدید آلات کی عدم دستیابی سے کرائم سین ضائع ہونے کی وجہ سے اصل محرکات کے شوائد میں دشواریاں در پیش تھی ا±نہیں بتایا گیا کہ ہر گاڑی کے ساتھ پولیس کے تربیت یافتہ اہلکاربھی موجود رہیں گے جنہیں اس حوالے سے خصوصی تربیت بھی دی گئی ہے۔آئی جی پولیس بلوچستان نے گاڑیوں کو کوئٹہ ریجن ،کاونٹر ٹییریزم ڈیپارٹمنٹ ، سبی ریجن اور لورالائی ریجن کو فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3284/2019
کوئٹہ02اکتوبر:۔مجلس قائمہ برائے محکمہ زراعت کو آپریٹو سوسائٹی، لائیوسٹاک ،ڈیری ڈویلپمنٹ ،مائی گیری اور خوراک کی نشست زیر صدارت چیئرمین مجلس میر یونس عزیز زہری بروز سوموار 7اکتوبر2019 بوقت صبح گیارہ بجے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ02اکتوبر:۔وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی میر اعجاز خان سنجرانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو بہترین انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا، امید ہے عالمی دنیا نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کے خاتمے اور کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی طویل عرصے کے بعد بلوچستان کو ایک مخلص وزیراعلیٰ ملا ہے جنہوں نے ترقیاتی حوالے سے ایک جامع منصوبہ مرتب کیا ہے جس کے بہت اثرات مرتب ہونگے‘یہ بات انہوں نے صحافیوں کی ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت سے بلوچستان کے عوام کی بڑی امیدیں وابستہ ہے لیکن70سالوں کے مسائل ایک دن میں حل نہیں ہوسکتے ترقی اور بے روزگاری کے حوالے سے موجودہ حکومت نے ایک کامیاب پالیسی بنائی ہے جن پر کام شروع ہوگیا ہے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے سرکاری نوکریوں کے ساتھ صنعت کے شعبے کو بہتر بنائی جائیگی تاکہ بے روزگاری کا خاتمہ اور معیشت بھی بہتر ہوجائے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ ہم لائیو سٹاک کے حوالے سے ایکسپو کاافتتاح کررہے ہیں جن میں دیگر ممالک کے مبصرین بھی شرکت کرینگے انہوں نے کہاکہ اس ایکسپو کا افتتاح14اکتوبر کوہوگا مبصرین کو دعوت دینے کیلئے بلوچستان سے جلد ایک کمیٹی اسلام آباد جائیگی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی یہ خوش قسمتی ہے کہ صوبے کو جام کمال خان جیسے ایماندار اور مخلص وزیراعلیٰ ملا ہے جو بلوچستان کے حوالے سے ایک موثر وژن رکھتے ہیں پچھلے ادوار میں پالیسی نہ ہونے کیو جہ سے رقم لیپس ہوتے رہے لیکن اس دفعہ رقم مقررہ وقت پر خرچ ہو گی بلکہ اس دفعہ دستمبر کی بجائے جولائی میں فنڈز کا ریلیز ہونا شروع ہوگیا ہے انہوں نے کہاکہ آنیوالے معماروں کو مستقبل دینے کیلئے ایک ٹاسک فورس بھی بنایا گیا ہے جو آنیوالے دنوں میں یہی بچے مطالعیے کیلئے حکومت کے خرچے پر بیرون ملک جائینگے انہوں نے کہاکہ اسی طرح تعلیم اور صحت کی بہتری اور صوبائی سطح پر ریونیو بنانے کیلئے بھی اقدامات کیے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی ترجمانی کی اور ان پر بھارت کے ظلم و ستم و بربریت بیان کرکے بھارت کا سفاک چہرہ بے نقاب کردیا ہے وزیراعظم نے پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگرکرکے تاریخ رقم کی ہے انہوں نے وزیراعظم کے اس اعلان کو خوش آئند قرار دیاکہ کوئی ہو یا نہ ہوں پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے کشمیر انشاءاللہ آزادی کی جنگ جیتیں گے پوری قوم افواج پاکستان سب کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں مسئلہ کشمیر اب حل ہونے کے قریب ہے‘ انہوں نے کہا کہ اب عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی اقدامات پر فی الفور نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر حل کروائے اور بھارت کو کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کی کوششوں کو ناکام بنائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ02اکتوبر:۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی حسنین ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کی حقیقی ترجمانی کی ہے وزیراعظم عمران خان نے تمام حقائق کو بلا خوف عالمی دُنیا کے سامنے پیش کر دیا وزیراعظم عمران خان عالمی سطح پر کشمیریوں فلسطینوں اور مظلوم مسلمانوں کا مقدمہ لڑنے والے لیڈر ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن چکی ہے مولانا محمد حنیف کی شہادت پورے خطے کا نقصان ہے اور بلوچستان کے عوام ایک مخلص عالم دین سے محروم ہو گئے‘یہ بات انہوں نے صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر مقبوضہ کشمیر اور امت مسلمہ کے مسائل کو بہتر انداز میں پیش کیا بلکہ امت مسلمہ کو بحرانوں کے دلدل سے نکالے گا اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک موقف کے ساتھ کشمیر کا مقدمہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر جرات و بہادری کے ساتھ پیش کیا اور مودی کے ظلم پوری دنیا کے سامنے لاکر یہ ثابت کر دیا کہ مودی نے ظلم کرتے ہوئے 100دنوں سے کشمیر میں مظلوم عوام کو گھروں میں محصور کر کے خوردنی اشیاءدوائی اور دیگر ضروری سامان سے محروم کر دیا کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے اور رہے گا‘انہوں نے کہا کہ پاکستان‘ترکی اور ملائشاءنے پوری دنیا میں مسلمانوں کو پر امن قوم پیش کرنے کیلئے انگریزی چینل کا جو فیصلہ کیا وہ بھی خوش آئند ہے اس سے پوری دنیا یہ دیکھ سکیں گے کہ مسلمان دہشتگرد نہیں پر امن اور انسان دوست مذہب سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے عمران خان پر اسرائیل ایجنٹ کا جو الزام لگایا تھا اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے اسرائیل کے خلاف تقریر کر کے یہ واضح کیا کہ جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوگا ہم چھین سے نہیں بیٹھیں گے ان کا کہنا تھا کہ چمن دھماکہ میں مولانا محمد حنیف کی شہادت صوبے کے امن کے خلاف گہری سازش ہے اور بلوچستان کے عوام ایک مخلص عالم دین سے محروم ہوگئے عوام دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے سیکورٹی فورسز پولیس لیویز فورسز کا ساتھ دیں تاکہ دہشت گردی جڑ سے خاتمہ ہو سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article

bk@gmail.com

No Comments

Leave A Comment