HomeNews02-07-2019 Monday (File No.1)

02-07-2019 Monday (File No.1)

02-07-2019 Monday (File No.1)

خبر نامہ نمبر 2133/2019
کوئٹہ 02جولائی۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں،کھیلوں کی سرگرمیاں صحت مند معاشرے کیلئے انتہائی ضروری ہیں اور اس حوالے سے حکومت بلوچستان کا وژن کلیئر ہے صوبے کے ہر ڈسٹرکٹ میں سپورٹس کمپلیکس بنا کر نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں ا±جاگر کیا جائے گا تاکہ وہ آگے جا کر ملک وقوم کا نام روشن کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی اہمیت کا اندازہ حالیہ جاری کرکٹ ورلڈ کپ سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے جہاں بیٹھے عمررسیدہ افراد جس انداز میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہوتے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی،وہاں کے لوگوں کی ذہنی نشونما جس احسن انداز میں ہوئی ہیں اس سے کہیں بہتر وہ اپنی نوجوان نسل کی نشونما کرنا چاہتے ہیں اسی لیے وہ کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کر کے ملک کی ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ انسانی نشونما کو بھی یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ لیاقت شاہوانی نے مزید کہا کہ کھیل کھلاڑیوں میں اتفاق کو جنم دیتا ہے اور خوشی و خوشحالی کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے ہمیں چاہیے کہ بچوں کو سافٹ ویئر گیمز کی بجائے پریکٹیکل گیمز کی طرف راغب کریں تاکہ بچوں کی ذہنی نشونما کے ساتھ جسمانی نشونما کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 2134/2019
سنجاوی02جولائی۔ صوبائی وزےر پی اےچ ای،واسا حاجی نورمحمد دمڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کے لےے محفوظ چھتری ہے ۔ان خےالات کا اظہار انہوں نے سنجاوی کلی تاندونی جمعےت کے سےنئر رہنما ڈاکٹر عزےز جعفر کی ساتھےوں سمےت بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولےت اور کلی بغاومیںجمعےت کے سابق ضلعی سالار عبدالخالق حےدرزئی،عبدالسلام کی خاندان سمےت بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولےت کے موقع پر کےا اس موقع پر ملک عبدلجلےل دمڑ ،ملک لاجور دمڑاور دےگر قبائلی رہنما موجود تھے۔صوبائی وزےر حاجی نور محمد دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی نمائند ہ جماعت ہے ،عوام کی جوق درجوق شمولےت پارٹی کی بہتر کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے،پارٹی نے ہمےشہ عوام کے حقوق کی پاسداری کی ہے ۔انہوں نے کہا بی اے پی میں عوام کی شمولےت سے مخالفےن بوکھلاٹ کا شکار ہیں ،عوام تمام سےاسی جماعتوں سے بےزار ہوچکے ہیں،بلوچستان عوامی پارٹی عوام کے لےے محفوظ چھتری ہے ،بلوچستان عوامی پارٹی کی سےاست کا محور عوام کی بلاتمےز خدمت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری کارکردگی کھلی کتاب کی مانند ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 2135/2019
کوئٹہ 02جولائی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق سیف اللہ ولد محمد اسلم لوکل سر ٹیفکیٹ نمبر 3672-6159/citz تاریخ اجراء19اپریل 2005 انکی اپنی درخواست پر منسوخ کیا جاتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 2136/2019
کوئٹہ 02جولائی۔کمشنر قلات کے ایک اعلامیہ کے مطابق صفیہ ستار دختر عبدالستار ذات لانگو تحصیل منگچر قلات لوکل سر ٹیفکیٹ نمبر 401/1/LC/RB/200 تاریخ اجراء22مارچ 2005 انکی اپنی درخواست پر منسوخ کیا جاتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبر نامہ نمبر 2137/2019
کوئٹہ 02جولائی۔ بی آئی ایس پی ڈائریکٹر جنرل بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے دی جانے والی سہ ماہی امداد ( اپریل ۔ جون 2019) 5000/- روپے جاری ہوچکے ہیں ۔ مستحق خواتین رقم وصول کرتے وقت اس بات کی تسلی کریں کہ آپ نے پور ے 5000/- روپے وصول کرلیئے ہیں ۔ رقم وصول کرتے وقت دکاندار/POS ایجنٹ سے رسید ضرور حاصل کریں ۔ پیسے کم یا رسید نہ ملنے یا کسی قسم کی خورد برد / فراڈ کی صورت میں متعلقہ تحصیل آفس ( بی آئی ایس پی ) تشریف لائیں یا درج ذیل نمبر0800-26477پر اپنی شکایت درج کرائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 02جولائی۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی کے آفس سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ڈپٹی کمشنر آفس ضلع لورالائی سے لوکل / ڈومیسائل حاصل کیا اور اسی دستاویز کو استعمال کرکے آپ نے وفاقی حکومت یا اس سے منسلک محکمہ جات میں سرکاری نوکری بھی حاصل کی ہے۔ جس کی تفصیلات گورنر سیکریٹریٹ نے دفتر زیر دستخطی کو ارسال کی ہیں جس کے تحت موصول شدہ لسٹ کے تمام لوکل / ڈومیسائل سر ٹیفکیٹ جوکہ ضلع ہذا سے جاری ہوئے ہیں کی تصدیق کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ لہٰذا آپ کو بذریعہ اس نوٹس سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ نوٹس ہذا کی اشاعت کے اندر معیاد (30) تیس یوم دفتر زیر دستخطی میں اصل شناختی کارڈ ،لوکل / ڈومیسائل سر ٹیفکیٹ بمعہ ایک عدد مصدقہ نقل ، لوکل سر ٹیفکیٹ دادا /والد / بہن /بھائی / منکوحہ ( اگر ہوں تو ) بمعہ ایک عدد مصدقہ نقل ، برتھ سر ٹیفکیٹ ، پرائمری اسکول داخل وخارج سر ٹیفکیٹ، میٹرک سر ٹیفکیٹ بمعہ ایک عدد مصدقہ نقل ، تفصیلات دیگر رشتہ داران جوکہ ضلع میں رہائش پذیر ہیں معہ ثبوت ، ضلع لورالائی میں موجود غیر منقولہ جائیداد جوکہ آپ یا آپ کے دادا/ والد / بہن / بھائی / منکوحہ کے نام ہو کی تفصیلات معہ ثبوت ، تاریخ کا میابی مقابلہ امتحان (FCPS/BPSC) ( اگر ہوں تو ) معہ تاریخ تعیناتی و تقرر نامہ معہ ایک عد مصدقہ نقل ، دادا / باپ یا خود سرکاری ملازم ہونے کی صورت میں عرصہ ملازمت کی مکمل تفصیل ، دیگر کوئی ثبوت( اگر دستیاب ہوں تو ) اصل کاغذات کے ساتھ پیش ہوں ۔ مقررہ معیاد کے اندر پیش نہ ہونے کی صور ت میں آپ کا لوکل / ڈومیسائل سر ٹیفکیٹ منسوخ کردیا جائے گا اور اس بابت کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 02جولائی۔ ببرک خان خلجی بقضائے الہٰی جرمنی میں انتقال کر گئے۔مرحوم نظام الدین خلجی (جرمنی والے) کے بیٹے، حاجی جلال الدین خلجی، ماسٹر عبدالشکور خلجی’انجینئر عبدالودود خلجی کے بھتیجے، جمال الدین خلجی،محکمہ پولیس کے سہراب خان خلجی، عورت فاﺅنڈیشن کے علاﺅالدین خلجی، بختیار خان خلجی، اویس خان خلجی، حسام الدین خلجی،شاہنواز خلجی اور متین خان کے چچا زاد بھائی،حاجی گل احمد کے بھانجے اور نیاز محمد مہمند (مچھ والے) کے داماد تھے۔ مرحوم کی تدفین جرمنی میں کردی گئی ہے۔ فاتحہ خوانی مسجدحاجی یار محمد نچاری روڈ میں جاری ہے دوست و احباب سے شرکت کی اپیل ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article

bk@gmail.com

No Comments

Leave A Comment