خبرنامہ نمبر 358/2019
کوئٹہ 02فروری :۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے لورالائی میں دئیے گئے دھرنے میں شامل ایک شخص کے جاں بحق ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہو ئے کمشنر ژ وب ڈویژ ن کو اس معاملہ کی تحقیقات کر کے 48 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
()()()
خبرنامہ نمبر359/2019
گڈانی 02فروری :۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ صوبہ کے جیلوں میں اصلاحات لانے اور انہیں مزید مضبوط اور محفوظ بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا جیلوں میں مقید قیدیوں کو جیل مینول کے مطابق سہولیات کی فراہمی، انکے بنیادی اور انسانی حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اس امر کو یقینی بنانے کے لیے جیل انتظامیہ ضروری اقدامات کرے ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر داخلہ نے گڈانی جیل کے دوران دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سردار زادہ شہزادصالح بھوتانی بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔ گڈانی جیل پہنچنے پر جیل انتظامیہ نے صوبائی وزیر داخلہ کا مرتبہ کا استقبال کیا، پولیس اور لیویز کے چاک و چوبند دستوں نے سلامی بھی دی ۔ صوبائی وزیر کو جیل انتظامیہ نے جیل کے کام اور کارکردگی پر بریفنگ بھی دی ۔ بعدازاں صوبائی وزیر داخلہ نے جیل کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، وہ قیدیوں سے ملے اور ان کو درپیش مسائل سنے ۔صوبائی وزیر داخلہ نے قیدیوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے جیل حکام کو ہدایت کی ۔ صوبائی وزیر داخلہ نے جیل وارڈ میں زیر علاج قیدیوں کی عیادت کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ قیدیوں کے علاج معالجہ میں کسی بھی قسم کی کمی یا کوتاہی نہیں ہونی چاہیے ۔پولیس اور لیویز آفسیران اور اہلکاروں سے بات چیتت کرتے ہوئے انہوں نے کہا پولیس اور لیویز کا امن و امان کے قیام میں کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، پولیس اور لیویز اہلکاروں کو دور حاضر کے مطابق جدید ہتھیاروں اور جنگی آلات سے لیس کیا جائے گا ۔دریں اثنا انہوں نے گڈانی ریسٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی شاہراہوں کو سفری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سہل اور محفوظ بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ بیلہ میں رو نما ہونے والے المناک حادثہ کی وجوہات جاننے اور مستقبل میں ایسے حادثات سے بچنے کیلئے سفارشات مرتب کرنے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی ہے، کمیٹی کی رپورٹ اور اس کی جانب سے سفارشات آنے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا ضلعی انتظامیہ، پولیس، لیویز اور موٹر وے پولیس قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والی گاڑیوں کی تیزرفتاری، ضرورت سے زیادہ وزن اٹھانے، ان میں پیٹرول، ڈیزل یا کسی بھی قسم کی اشیاء جن سے انسانی جان کو خطرہ ہو پر سخت کارروائی عمل میں لائے۔ اپنے دورہ کے موقع پر صوبائی وزیر نے ڈی جی سمنٹ فیکٹری کا بھی دورہ کیا، فیکٹری حکام نے انہیں فیکٹری کے بارے بریفنگ دی ۔ بعدازاں صوبائی وزیر نے فیکٹری کے احاطہ میں پودا بھی لگایا ۔
()()()

پریس ریلیز
کوئٹہ 02فروری :۔حاجی سردار محمد خان کاکڑ مر حوم کے فرزند سعید اللہ خان کاکڑ بقضائے الئی کراچی سے انتقال کر گئے ۔مرحوم سیف اللہ خان کاکڑ ، عبد اللہ خان کاکڑ ، نجیب اللہ خان کاکڑ کے والد امان اللہ خان کاکڑ (مرحوم) ، عنایت اللہ خان کاکڑ ،حبیب اللہ خان کاکڑ ،حاجی نصراللہ خان کاکڑ عرف ( سرکو )کے بھائی اور امیر اللہ خان کاکڑ کے چچا زاد تھے ۔مرحوم کی تر فین بروز اتوار صبح 11بجے ان کے آبائی قبرستان کلی حاجی محمد غوث پشین میں کی جائے گی ۔
()()() 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment