HomeNews01-10-2019 Tuesday (File No.1)

01-10-2019 Tuesday (File No.1)

01-10-2019 Tuesday (File No.1)

خبرنامہ نمبر3263/2019
کوئٹہ یکم اکتوبر :۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں سرمایہ کاروں کو چاہیے کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کریں گزشتہ بیس سال سے بلوچستان دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کے بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت عالمی سطح پر دئیے ہیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہم نے مختلف سینیٹرز سے ملاقات کی اور انہیں بھارت کی دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت دیئے ہندوستان پیسے کے ذریعے بلوچستان میں اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے دہشت گردی کروا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں سے بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی سطح پر اجاگرکریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کاوشوں سے بلوچستان حالات بہت بہتر ہوئے ہیں بلوچستان میں سرمایہ کاری کیلئے باہر کی کمپنیوں نے رجوع کیا ہے صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے لیے بلوچستان میں بہت سے وسائل موجود ہیں ان کی جان و مال کو بھرپور تحفظ فراہم کیا جائے گابلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی میں مضمر ہے صو بائی وزیر داخلہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اجاگر کرنا نہایت ضروری تھا اس طرح بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی سطح پر اجاگر ہوا کشمیر کے بیگناہ شہریوں پر جو مظالم ڈھائے جارہے ہیں جس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی ہے انہوں نے کہا کہ کچھ حلقوں کی جانب سے یہ تاثر دیا جارہا ہے کشمیر کا مسئلہ جہلم لاہور تک کا مسئلہ ہے باقی پاکستانی اس مسئلے سے جڑے ہوئے نہیں ہیں ہم نے اس مسئلہ کو عالمی سطح پر اجاگر کرکے عالمی سطح تک پہنچایا تاکہ جو قیاس آرائیاں بلوچستان کے حوالے سے جنم لے رہی ہیں وہ دم توڑ دی گئی بلوچستان کا بچہ بچہ کہہ رہا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3264/2019
کوئٹہ یکم اکتوبر:۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ ماضی میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے موثر منصوبہ بندی کی جاتی تو آج حالات بہت بہتر ہوتے۔ ہمارا فرض بنتا ہے کہ بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسی منصوبہ بندی کی جائے جس سے عوام کی فلاح و بہبود یقینی ہو سکے۔ترجمان صوبائی حکومت نے کہاکہ ریسکیو اکیڈمی لاہور سے پاس آو¿ٹ بلوچستان کے نوجوان ریسکیو ورکرز اپنے فرائض کی ادائیگی میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور اس طرح کے اقدامات صوبے کی ترقی و خوشحالی میں کلید ی کردار ادا کریں گے۔لیاقت شاہوانی نے مزید کہاکہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کا خواب لے کر اقتدار میں آئے ہیں اور وہ اپنی محنت اور± سچی لگن سے اپنے خواب کو حقیقت میں بدل دیں گے وزیراعلیٰ جام کمال خان کا وژن بلکل واضع اور نمایاں ہے جس پر کام کرتے ہوئے اجتماعی ترقی ممکن ہو سگے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3265/2019
زےارت یکم اکتوبر :۔ڈپٹی کمشنر زےارت قادر بخش پرکانی کے زےر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمےٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی اےچ او ڈاکٹر مقبول کاکڑ ،اےم اےس ڈاکٹر عبداللہ دوتانی ،ڈسٹرکٹ اکاونٹس افسر زبےر احمد پانےزئی ،ڈسٹرکٹ سپور ٹ مےنےجر ڈاکٹر فرےد اللہ پانےزئی ،ڈاکٹر نور الباقی ،پارالدےن اور ہماےوں پانےزئی نے شرکت کی ۔اجلاس میں ڈی اےچ او ڈاکٹر مقبول کاکڑ نے تفصےلی برےفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ہداےات جاری کرتے ہوئے کہ غےر حاضر عملے اور اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ،ہسپتالوں میں صفائی کا خاص خیال کھا جائے ،مرےضوں کو علاج معالجہ کی تمام سہولےات فراہم کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ زےارت میں عوام کو صحت کے حوالے سے تمام مشکلات کو دور کرےں گے اور ہسپتالوں میں ادوےات کی فراہمی کو ےقےنی بناےا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3266/2019
سبی یکم اکتوبر :۔پاک فوج کے میجر جنرل حسن خٹک نے آج یہاں سول اسپتال سبی کا اچانک دورہ کیا ان کے ہمراہ بریگیڈیئر سبی گیریژن اویس مجید ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ ایگزیکٹو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو بشیر احمد ناصر بھی تھے اپنے دورے کے دوران میجر جنرل نے لیبارٹری روم ایکس رے روم میل وارڈ آپریشن تھیٹر کا معائنہ کیا اس موقع پر سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی نے میجر جنرل کو بریفنگ دیتے ہوئے اسپتال کو درپیش مسائل کا تفصیلی بتایا انہوں نے کہا کہ گرمی کے موسم میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مریضوں کو بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ گزشتہ دس سال سے اسپتال کا آپریشن تھیٹر غیر فعال تھا جسے ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ اور برگیڈیر سبی گیریژن اویس مجید کی کاوشوں سے تین ماہ سے بحال ہوا ہے جہاں باقاعدہ مریضوں کا آپریشن کیا جاتا ہے پاک فوج کے میجر جنرل حسن خٹک نے کہا کہ سول اسپتال کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی انہوں نے ایم ایس کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولتیں عوام کو فراہم کی جائیں تاکہ غریب لوگوں کو سبی میں ہی علاج کی جدید سہولتیں میسر آسکیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3267/2019
لورالائی یکم اکتوبر:۔ڈپٹی کمشنر لورالائی کاشف نبی بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سپورٹس صوبائی حکومت کا وژن ہے تعمیر اور مثبت سوچ کیلئے کھیلوں کی اہمیت سے کوئی انکار ممکن نہیں ،سپورٹس کے میدانوں کو آباد کرنے کیلئے صوبائی حکومت خصوصی دلچسپی لے رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ژوب ڈویژنل گیمز کے تقسیم انعامات کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس عبدالحئی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد آصف لانگو،رضا علی ،مہمان خاص محمد اصغر اتمان خیل ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لورالائی ظفر اللہ شاہ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر موسیٰ خیل جمال الدین موسیٰ خیل،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بارکھان امیر جان کھیتران ودیگر نے شرکت کی ۔ڈویژنل گیمز میں ساتھ ڈسٹرکوں میں سے 441کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں مختلف گیمز کھیلے گئے جس میں فٹ بال ،کرکٹ ،ووشو،بیڈ منٹن ،شوٹنگ بال وغیرہ شامل تھے جن میں فٹ بال میچ ڈی ایف اے لورالائی بمقابلہ ڈی ایف اے ژوب کے درمیان ایک شاندار میچ کھیلا گیا جس میں ڈی ایف اے لورالائی یہ میچ ٹاس کے ذریعے لورالائی نے جیت لیا ،اسی طرح کرکٹ میچ بھی لورالائی نے جیتا ووشو مقابلہ بھی لورالائی نے جیتا ،بیڈ منٹن مقابلہ جبکہ شوٹنگ بال میں قلعہ سیف اللہ ٹیم سر فہرست رہا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لورالائی کاشف نبی بلوچ نے کہا کہ ضلع لورالائی کے کھلا ڑی ہر گیم میں توقعات سے زیادہ جذبہ رکھتے ہیں صوبے کے ہر میدان میں اپنے ہمدہ کھیل کا دلچسپ مظاہرہ کیا گیا ہے جوکہ ماضی میں لورالائی کے کھلا ڑیوں کا بڑا نام سر فہرست ہیں شایقین بھی بڑے شوق کے ساتھ لورالائی کے کھلاڑیوں کے کھیل دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں بے پناہ رش ہوتا ہے آخر میں مہمان خاص نے پوزیشن لینے والے کھلا ڑیوں اور ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3268/2019
واشک یکم اکتوبر :۔ محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی واشک کے اشتراک سے واشک کے تحصیل بسیمہ کے دیہی علاقہ گورگی یونین کونسل شینگرمیں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا, جس میں محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کے ماہر ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ کرکے انہیں مفت ادویات فراہم کی گئی.اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر واشک ڈاکٹر عنایت اللہ عیسی زئی نے فری میڈیکل کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کرکے خود بھی کئی مریضوں کا معائنہ کیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر واشک ڈاکٹر عنایت اللہ عیسی زئی نے کہا کہ اس فری میڈیکل کیمپ کا مقصد عوام کو ان کے دہلیز پر صحت کے بنیادی سہولیات فراہم کیے جاسکیں۔تاکہ عوام اس بنیادی سہولیات سے استفادہ حاصل کرے محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی واشک نے اس سے پہلے بھی اس طرح کا ضلع واشک کے دور دراز علاقوں میں عوام کو بروقت طبی سہولیات کا انعقاد کیا گیاہے۔ اور مزید یہ سلسلہ جاری رہے گا اس فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر مطلب۔ڈاکٹر ضیاءالدین سمیت پیرامیڈ یکل اسٹاف بھی اپنے خدمات سرانجام دیئے آخر میں علاقائی معتبرین نے محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی واشک کے اس اقدام کو سراہا اور مزید امید ظاہر کی کہ وہ آیندہ بھی ضلع واشک کے دور دراز علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جاہے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3269/2019
کوئٹہ یکم اکتوبر:۔صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی کی ہدایت پر کربلہ بائی پاس روڈ تا شاگی شنفری روڈ کی تعمیر کا کام مکمل ہوگیا تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ سید جمیل آغا نے درخواست دی تھی کہ مذکورہ روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ چکا ہے جو سفر کرنے کے قابل نہیں جس کی شکایت متعلقہ محکمے کو کئی بار کی مگر شنوائی نہیں ہوئی جس پر اُن نے صوبائی محتسب بلوچستان کو روڈ کی تعمیر کیلئے درخواست دی جس پر صوبائی محتسب بلوچستان نے متعلقہ محکمے سے جواب طلب کیا جس پر ایکسیئن فیض اللہ اور ایس ڈی او اسفندیار پیش ہوئے اور صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی کی ہدایت پر روڈ کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا بعد میں متعلقہ محکمے کے احکام نے روڈکے مکمل ہونے کی رپورٹ پیش کی جس پر صوبائی محتسب بلوچستان نے کیس نمٹا دیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3270/2019
کوئٹہ یکم اکتوبر:۔مجلس قائمہ کمیٹی برائے صحت عامہ و بہبود آبادی بلوچستان ان کی نشست زیر صدارت چیئرمین مجلس ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی بروز منگل مورخہ 8 اکتوبر 2019 صبح بوقت گیارہ بجے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3271/2019
کوئٹہ یکم اکتوبر:۔ڈپٹی کمشنر قلات کے ایک حکم نامے کے مطابق میر محمد ولد خان محمد ذات مینگل سکنہ سرخن تحصیل و ڈسٹرکٹ قلات کا لوکل سرٹیفیکٹ ان کی اپنی درخواست پر منسوخ کیا جاتا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر3272/2019
کوئٹہ یکم اکتوبر:۔محکمہ زراعت تو سیع بلو چستان ان سروس ٹریننگ اکیڈمی کے زیر اہتمام نوشکی میں” بدلتے ہوئے موسمءحالات میں گندم کی پیداوار ی ٹیکنالوجی” کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں محکمہ زراعت تو سیع کے آفیسروں، اہلکاروں اور زمینداران نے شرکت کی جس کے مہمان خصوصی خلیل احمد صاحب ڈی ڈی اے سوائل فرٹلی نوشکی اور امان اللہ مینگل تھے۔ ڈاکٹر امان اللہ سالارزئی ڈائریکٹر ان سروس ٹریننگ اکیڈمی نے ٹریننگ کی اہمیت کو اجاگر کیا ،انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے موسمی حالات میں گندم کی پیداوار ی ٹیکنالوجی پر کس طرح اثر انداز ہورہے ہیں اور زمیندار کو ان سے آگاہی اور گندم کو کس طرح بچایا جا سکتا ہے تاکہ فصل کی پیداواراری صلا حیت متاثر نہ ھو اور ساتھ ہی کم پانی کے استعمال کی اقسام کے بارے میں بھی بتایا ، ان سروس ٹریننگ اکیڈمی کے ڈپٹی ڈائریکٹر فاروق احمد کھتیران نے بدلتے ہوئے موسمی حالات میں گندم کے تصدیق شدہ بیج کی اہمیت کو اجاگر کیا اور شرکاءکو غیر تصدیق شدہ اور ناقص بیج کے نقصانات سے آگاہ کیا جبکہ تصدیق شدہ بیچ سے فی ایکڑ پیداوار اچھی حا صل کی جاسکے۔موضوع کو مزید آگے بڑھا تے ہوئے لیاقت علی ایس ایس ایم ایس ان سروس ٹر یننگ اکیڈمی نے زمین کی تیاری کی اہمیت ،جڑی بوٹیوں کو زمین کی تیاری ہی میں تدارک کیا جانے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور شرکاءکو کھادوں کی صحیح مقدار ،صحیح وقت ،اور ضرورت کی اہمیت اور استعمال کو واضح کیا اس کے علاوہ محمد اقبال ایس ایس ایم ایس ان سروس ٹر یننگ اکیڈمی نے موضوع کو مزید آگے بڑھا تے ہوے گندم کی کٹائی کے طریقے کا ر اس میں ھونے والے نقصان کو کم کرنے میں مددگار عوامل کے بارے میں تفصیل سے بیان کیا اور گندم کو ذخیرہ کرنے کے طریقے سکھانے اور اپنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور آخر میں مہمان خصوصی نے خطاب کیا۔ کثیر تعداد میں شرکاءکی شرکت کو بہت سراہا اور آ یندہ بھی اس طرح کی ٹریننگ کے انعقاد کی امید ظاہر کی اور ان سروس ٹر یننگ اکیڈمی محکمہ زراعت تو سیع بلو چستان کا شکریہ ادا کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3273/2019
پشےن یکم اکتوبر:۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد عارف زرکون نے کہا کہ تحفظ عامہ برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے ڈسٹرکٹ سے جرائم اور منشیات کے خاتمے کیلئے عوام اور تمام سیکورٹی فورسز ایک پیج پر ہے لیویز فورس ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ڈسٹرکٹ کے عوام کو بہتر نظام زندگی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے فرائض میں غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔ یہ بات انہو ںنے سمیع ترین کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی وفد میں وسیم احمد راجپوت ،زیشان احمد اور لطیف عادل شریک تھے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کی حقیقی صحافی برادری پیشہ وارانہ امور میں اعلیٰ اقدار کی مالک ہے جس نے ہمیشہ اہم عوامی مسائل کی جانب نہ صرف انتظامیہ کی توجہ مبذول کرائی بلکہ شہر کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے انتظامیہ کو اپنی اہم آراءسے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر میجر (ریٹائرڈ) اورنگزیب بادینی کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن کررہی ہے لیکن اس میں اس امر کا بھی خیال رکھا جارہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے جاری آپریشن سے کسی غریب کاروزگار متاثر نہ ہو اس کے لئے متبادل جگہ کا انتظام کیا جارہا ہے ڈی سی پشےن کی واضح ہدایات ہے کہ کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی نشاندہی کے بعد بلا امتیاز آپریشن کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ دکانداروں کو چاہئے کہ وہ سرکاری نرخناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر 3274/2019
کوہلویکم اکتوبر:۔ اسسٹنٹ کمشنر کوہلو عبدالستار مینگل کے ایک احکمنامہ کے مطابق تمام دکانداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ شہر میں موجود اپنی دکانوں کے سامنے تجاوزات کو3یوم کے اندر ختم جبکہ تھڑے مسمار کریں ۔جس سے ٹریفک کی روانی اور شہریوں کو پیدل چلنے میں مشکلات درپیش ہیں بصورت دیگر تجاوزات قائم کرنے والے دکانداروں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3275/2019
کوئٹہ یکم اکتوبر :۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے ثانوی تعلیم حاجی محمد خان لہڑی کا مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم بازئی کے ہمراہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور کچلاک کے مختلف سکولوں کا اچانک دورہ کیا سکولوں میں سہولیات کی عدم دستیابی اور طلباءکی کم حاضریوں کا نوٹس، ڈی ڈی او اتھارٹی اور کلسٹر بجٹ کے درست استعمال کی تاکید، بعض سکولوں کی خستہ صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار سکولوں کی تعمیر و مرمت کیلئے جاری فنڈز اور بجٹ کے درست استعمال اور فوری رپورٹ پیش کرنے کی تاکیدکو بعض یونین کونسلوں میں بند سکولوں کو دوبارہ کھولنے کے اور،غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کئے ۔ اس موقع پرصوبائی مشیر نے کہا کہ صوبے میں نظام تعلیم کی بہتری کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ غیر فعال اور بند سکولوں کو دوبارہ کھولا جارہا ہے۔ نااہل اور کام چور افراد کیلئے محکمے میں کوئی جگہ نہیںاس موقع پر صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم بازئی نے اس موقع پر کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے محکمہ تعلیم سمیت تمام شعبہ جات کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا۔ تعلیمی ایمرجنسی کے نام پر عوام کو دھوکا دیا گیا۔ صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے مزید کہا کہ سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت سائنسی آلات اور تعمیر و مرمت کیلیے مختص فنڈز کے درست استعمال اور ڈی ڈی اوز کی مو¿ثر کارکردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سکولوں کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ماضی کے مقابلے میں محکمہ ثانوی تعلیم بہتری کی جانب گامزن ہے۔ غیرفعال اور بند سکولوں میں جلد ہی اساتذہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کی کارکردگی میں نہ صرف بہتری آئی بلکہ اساتذہ کی غیرحاضریوں پر قابو پالیا گیا ہے۔سرکاری سکولوں میں عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے پہلے کی نسبت سکولوں میں طلباءکی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو کہ خوش آئند اقدام ہے تعلیم کی بہتری کیلئے ہماری حکومت کی جدوجہد جاری رہے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3276/2019
نصیر آباد یکم اکتوبر :۔ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کے آفس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نصیرآباد پولیس کی سماجی برائیوں کے خاتمے کےلئے منشیات فروشوں کے اڈوںپر چھاپے پانچ ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدارمیں منشیات اسلحہ،برآمد کرکے منشیات کے اڈوں کو سیل کردیا جبکہ صدراورسٹی پولیس کی مختلف کاروائیوں کے دوران دہرے قتل اغوا لڑائی جھگڑے اورچوری کے مقدمات میں مطلوب چارملزمان کودھرلیا گیا اورچوری شدہ مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا ملک کی نئی نسل کو منشیات فروشوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑاجائےگااورجرائم پیشہ افرادکے خلاف بھرپورکاروائی بلاامتیازعمل میں لائی جارہی ہے سول سوسائٹی اور دیگر سیاسی سماجی تنظیمی بھی پولیس کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ ہم سب ملکرعلاقے کو منشیات اورسماج دشمن عناصر سے پاک کر سکیں ان خیالات کا اظہارڈی آئی جی پولیس نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی نے ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر کے ہمراہ پریس پرہجوم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے ایس پی فہد حسین کھوسہ،ایس ایچ اوسٹی سکندرسعید عمرانی، ایس ایچ اوصدرحبیب اللہ لاشاری، سی آئی اے سٹاف صوبدارسیال،محمد اکبر لہڑی، محمد انورابڑو،سب انسپکٹرنصراللہ ابڑو،پی آراوغلام علی ابڑو، ممتازعلی پندرانی سمیت دیگر پولیس آفیسران بھی موجودتھے ڈی آئی جی نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی نے بتایاکہ ریجن بھرمیں منشیات کے خاتمے اورجرائم پیشہ افرادکی بیخ کنی کے لئے متعلقہ ایس ایس پیز کوسختی سے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیرکی نگرانی صدر،سٹی پولیس اورسی آئی اے نے نصیرآبادکے مختلف علاقوں میں ڈیرہ مرادجمالی اوردیگر گردونواح میں کامیاب کروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے اڈوں پر چھاپہ مار کر دومن سے زائد چر س ،شیشہ،سمیت بھاری مقدارمیں اسلحہ جن میں دوعددایس ایم جی ،دو عدد رپیٹر،دوعددٹی ٹی پسٹل، گولیاں، موٹرسائیکل برآمد کرکے پانچ ملزمان اسماعیل،اختیار،امیرعلی،اصغر،احسان، کو گرفتارکرلیا گیا جبکہ صدراورسٹی پولیس نے بھی چھاپے مار کر دوہرے قتل کے ملزم داد محمد ،اغواکے مقدمے میں ملزم روشن علی چوری کے مقدمے میں ملزم نادرعلی کو گرفتارکرکے ایریگیشن کالونی سے چوری ہونے والامال مسروقہ کو بھی برآمد کرلیا گیا ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد شہاب عظیم لہڑی کا مزید کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی عوام منشیات اور سماجی برائیوں کے خاتمے کے لئے پولیس کا ساتھ دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دے انہوںنے کہاکہ کاگردگی دکھانے والے پولیس آفیسران کی بھرپورحوصلہ افزائی کرکے انہیں تعریفی اسناد سے نوازاجائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر3277/2019
نصیر آباد یکم اکتوبر :۔وفاقی محتسب کے سینئرایڈوائزرغلام سروربروہی کے زیرصدارت نصیرآباد اسمبلی ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفرعلی ایم شہی ،اسسٹنٹ رجسٹراڈ وفاقی محتسب امیر محمد رند،ایس ایس پی عرفان بشیراسسٹنٹ کمشنر غلام حسین بھنگر ،علی محمد ہانبھی،ڈی ایچ اوڈاکٹرعبدالمنان لاکٹی،ایم ایس ڈاکٹر ایازحسین جمالی، ایکسین کیسکوآپریشن حاجی شبیراحمد مستوئی، تحصیلدار بہادرخان کھوسہ،سمیت ضلع بھرکے آفیسران، سیاسی قبائلی اورشہریوں نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفرعلی ایم شہی نے کھلی کچہری میں ضلع بھر کے جاری ترقیاتی کام، عوام کے مسائل کے تدارک کےلئے کئے گئے اقدامات کے متعلق تفصیل سے آگاہی فراہم کیا کھلی کچہری میں شہریوںنے وفاقی محتسب کے سینئرایڈوائزر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیااورانہیں درخواستیں پیش کی بعض درخواستوں پروفاقی محتسب کے سینئرایڈوائزرغلام سروربروہی اور ڈپٹی کمشنر ظفرعلی ایم شہی نے حل کرنے کے موقع پر ہی احکامات جاری کئے اس موقع پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے وفاقی محتسب کے سینئرایڈوائزرغلام سروربروہی نے کہاکہ ہماراادارہ عوامی مسائل کے حل میں پیش پیش ہے سستااورفوری انصاف کی فراہمی ہمارے نصب العین کا حصہ ہے جس میں ہم کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے عوام اپنی تمام شکایات اورمسائل ہمیں ایک سادہ کاغذپر درخواست تحریر کرکے دیں ہم ان کی شکایات کے ازالے میں تمام وسائل بروئے کارلائیں گے عوام کی شکایات کو تیس 30دنوں کے اندر اندر حل کرکے انہیں انصاف فراہم کیا جائےگاہم سرکاری محکموں کی شکایات سنتے ہیں تاکہ ان کاتدارک ہوسکے ہمیں امید ہے کہ عوام اپنی شکایات کے ازالے کےلئے محتسب عدالتوں سے ضرور رجوع کریں گے انہوںنے کہاکہ ہمارایہاں آنے کا مقصدبھی یہی ہے کہ ہم عوام کے مسائل معلوم کرکے ان کی دہلیز پر حل کریںتمام سرکاری محکموںکے آفیسران عوام کی شکایات کا ازالہ کریں کیونکہ حکومت نے ہم سب کو عوام کی خدمت کےلئے تعینات کیا ہے عوامی مسائل اورمشکلات کا حل کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ یکم اکتوبر :۔ پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ریجنل آفس بلوچستان کے ایک پریس ریلیز کے مطابق پمیرا کونسل آف کمپلنٹس دوبارہ بحال ہواہے عوام الناس کی کیبل ٹی وی،ایف ایم،سٹلائٹ چینلز سے متعلق شکایات وتجاویز سیکرٹری کونسل آف کمپیلنٹس ہاوس نمبر 53/2زرغون روڈ کوئٹہ کینٹ یا فون نمبر 0819201639پردرج کراسکتے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article

bk@gmail.com

No Comments

Leave A Comment