HomeNews01-06-2019 SATURDAY (FILE NO.2)

01-06-2019 SATURDAY (FILE NO.2)

01-06-2019 SATURDAY (FILE NO.2)

خبرنامہ نمبر 1871/2019
خضدار یکم جون :۔ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ نے کہاہے کہ خضدار جامعہ صوبے کے نوجوانوں کے لئے تیکنکی شعبے میں مائیہ ناز تعلیمی ادارہ اور پورے صوبے میں تعلیمی ستون کی مانند حیثیت رکھتی ہے، اس جامعہ کے معیار و میرٹ کی وجہ سے صوبے کے نوجوانوں کی بڑی تعداد انجینئرز بن کرتیکنیکی شعبے میں مہارت حاصل کررہے ہیں، جن کی خدمات نہ صرف اندرونی بلوچستان کو حاصل ہیں بلکہ وہ بیرونی ملک بھی ملازمت حاصل کرکے اچھاروزگار کمارہے ہیں، بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کو اب پہلے سے بھی زیادہ ترقی دی جارہی ہے اور اس کے شعبہ جات میں اضافہ اور مذید طلباءکو پڑاھنے اور ان کے استعداد کار میں اضافے پر کام ہورہاہے اس حوالے سے صوبے کے عوام کو جلد خوشخبری ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی یو ای ٹی خضدار میں 25وی اکیڈمک کونسل کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں 25ویں اکیڈمک کونسل کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ کی صدارت وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ نے کی۔ اکیڈمک کونسل کے سیکریٹری رجسٹرار انجینئرلیاقت علی لہڑی نے شرکاءکو میٹنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ادارہ کے ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹرمشتاق احمد شاہ، تدریسی شعبہ جات اور منتظمین بھی موجود تھے۔وائس چانسلر نے کہا کہ ادارہ ہذا صوبے میں تکنیکی تعلیم کے حصول کے لیئے ایک اہم ستون کے طور پر پہنچان رکھتی ہے شروع ہی سے اعلی تعلیمی معیار اس کی بنیاد رہی ہے۔اکیڈمک کونسل میں نئے ڈپارٹمنٹس کا قیام، طلباءکے لیئے جدید تعلیمی نظام کا انعقاد نصاب اور تدریسی معاملات پر مختلف فیصلہ جات زیر بحث رہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1872/2019
کوہلویکم جون:۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسعی کوہلو سعداللہ خان مری نے گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منجمنٹ میر دل ملک مری،بابو میر ہزار خان اور محمد یوسف کے ہمراہ شہر کے زراعی دوکانوں کااچانک دورہ کیا اور زراعی بیج و ادویات کا معائنہ کیا ہے اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع میں تمام زرعی دوکانداروں سے کہتے ہیں کہ ضلع میں غیر موثر بیج اور غیر معیاری ادویات کی شکایت پر فوری کارروائی کریں گے کسی کو حق نہیں کہ وہ ضلع میں غیر معیاری ادویات سے زمینداروں کے سال بھر کی کمائی سے چند پیسوں کی خاطر کھیلیں ۔شعبہ زراعت کے بہتری کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں ہماری اولین کوشش ہے کہ ضلع میں شعبہ زراعت سے لوگ زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں کوہلو میں لوگوں کا 78% ذریعہ معاش زراعت سے منسلک ہے کسانوں سے گزارش ہے کہ فصلات میں مختلف بیماریوں اور وباﺅں کے حملے کی صورت میں معلومات کے لئے اپنے علاقے کے فیلڈ سپروائزر سے رہنمائی حاصل کرکے فصل خریف کی کاشت کو موضوع بنائیںکسانوں اور زمینداروں کو زراعت سے منسلک طریقوں کی آگاہی سے زراعی انقلاب کے ساتھ کثیر زرمبادلہ کماکر معیشت کو مضبوط کیا جاسکتا ہے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1873/2019
کوہلویکم جون:۔ صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ خان مری گزشتہ روزاپنے حلقے کوہلو کے دورے پر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے اور عید اپنے حلقے میں لوگوں کے ساتھ منائے گے ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1874/2019
پشےن یکم جون:۔ ڈپٹی کمشنر میجر (ر) اورنگزیب بادینی نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں مزید ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ڈسٹرکٹ کے عوام کو بہتر نظام صحت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے یقینا ہسپتال میں وسائل کی کمی ہوگی لیکن آہستہ آہستہ ہسپتال کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کریں گے کسی کو ہسپتال کا ماحول خراب کرنے نہیں دیں گے ڈاکٹرز اپنی حاضریوں کو یقینی بنائے ہمیں کام چاہئے جو بہتر طریقے سے فرائض انجام دے گا انکی حوصلہ افزائی کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال پشےن میں نئی تعمیر شدہ او پی ڈی، چلڈرن وارڈ اور آپریشن تھیٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی حاجی سید فضل آغا ،حاجی اصغر خان ترین سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ عبدالجبار بنگلزئی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفےسر زمان جمالی اور دیگر بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ کی انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کا دورہ ہسپتال سے نہ صرف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں میں بھی تیزی آئیگی گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اندر ہسپتال میں جتنا کام ہوا ہے شاہد وہ بیس دنوں میں نہ ہوا ہو ۔انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے پہلی بار سول ہسپتال کا دورہ کیا تو کافی مایوس ہوا قبائلی علاقے میں غریب خواتین مریضوں کو پریشان دیکھ کر دلی دکھ ہوا وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پشےن کے عوام کو درپیش گھمبیر مسئلے سے آگاہ کیا اور اس سلسلے میں ضلع سے منتخب عوامی نمائندوں سے بھی بات کی اب چونکہ انہیں فی الحال بجٹ نہیں ملا لیکن عوامی نمائندوں نے ہسپتال کی بہتری میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے مجھے معلوم ہوا کہ سی آر سی میں ہمارے پاس 52لاکھ روپے پڑے ہیں Cooperative Social Responsibilityکا ہیڈ متعلقہ ڈسٹرکٹ کا رکن قومی اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر ممبر ہوتا ہے ہسپتال کی حالت زار پر ڈسٹرکٹ کے رکن قومی اسمبلی اور تینوں ایم پی اےز ملاقات ہوئی انہیں ہسپتال کی صورتحال سے آگاہ کیا اور مشورہ دیا کہ کیوں نہ سی آر سی سے ہسپتال کی حالت بہتر کئے جائے اس پر انہوں نے میری بات کی تائید کی انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے محکمہ بی اینڈآر سے بھی بات کی گئی ہے لیکن انہوںنے کہا کہ 52لاکھ روپے میں صرف و صرف آپریشن تھیٹر بن سکتا ہے اور کچھ نہیں تمام سرکاری ٹیکس کی کٹوتی وغیرہ کے بعد ہمیں 35لاکھ روپے مل گئے پھر ہم نے باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا کہ چلڈرن وارڈ کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کےلئے مستری مزدور لگا ئیں گے انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں دس کروڑ کا نہیں بلکہ 35لاکھ کا تعمیراتی کام کرچکے ہیں ہمیں کوئی فنڈز نہیں ملے۔انہوںنے کہاکہ ڈسٹرکٹ کے واحد ڈی ایچ کیو میں جہاں ایک آپریشن تھیٹر ہوا کرتا تھا آج الحمد اللہ دو ہوگئے ہیں ہسپتال کے وارڈوں میں مزید بیڈز اور لائٹنگ کا نظام بہتر کردیا گیا ہے سابقہ دور حکومت میں ہسپتال کی او پی ڈی میں پانی بجلی اور گیس کی سہولیات موجود نہیں تھی ترجیحی بنیادوں پر اس مسئلے کو حل کروایا انہوں نے کہا کہ سولر سسٹم لگا کر ہسپتال کو چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کرچکے ہیں عید کے بعد بھی ہسپتال میں مزید بہتری لائیں گے ۔آخر میں اراکین صوبائی اسمبلی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور ہسپتال میں نصب کئے جانیوالے بائیو میٹرک،واٹر کولر اور دیگر مشینری کا معائنہ کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ یکم جون :۔حاجی محمد یوسف28مئی کو لا ہور میںانتقال کرگئے ۔(وہ مرحوم تاج دین کے بیٹے ،محمد یونس ،محمد اسلم ،مسعود ،محمد محمود امریکہ) والے ، اصغر حمید ڈپٹی ڈائیر یکٹر تعلقات عامہ ،محمد سلیم داود سنیٹر، شمس الدین تاج اسپیشل فرنیچر ،محمد افغل اسسٹنٹ منیجر HBL،زاہد محمد سیکیورٹی آفیسر پاکستان ایڈ کرسینٹ ،شا ہد محمد کے بھائی تھے ۔انکی فاتحہ خوانی بروز سوموار ،منگل دودن کے لئے جامع الو اجد مسجد حمید اسٹریٹ جان محمد روڈ کوئٹہ میں ہوگئی ۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

Share With:
Rate This Article

bk@gmail.com

No Comments

Leave A Comment