خبرنامہ نمبر 3592/2018
کوئٹہ 01جنوری: ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار عبدالقادر نائل کو حلقہ پی بی 26کوئٹہ کی نشست کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے، اپنے ایک تہنیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ حلقے کے عوام نے عبدالقادر نائل کو اپنا نمائندہ منتخب کر کے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے امیدہے کہ وہ اس پر پورا اتریں گے اور صوبے کی ترقی اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ پر امن ماحول میں شفاف انتخاب کے انعقاد سے جمہوریت کو مزید فروغ ملے گا اور عوام تک جمہوریت کی ثمرات پہنچیں گے۔ 
()()()
خبرنامہ نمبر3593/2018
کوئٹہ 01جنوری:۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کے عارضہ قلب میں مبتلا ہونے پر تشویش کا اظہار کیاہے ، اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مولانا طارق جمیل کو جلد اور مکمل صحت یابی عطا کرے ، انہوں نے کہا کہ مولانا طارق جمیل عالم اسلام کے لئے سرمائے کی حیثیت رکھتے ہیں پوری قوم ان کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہے۔
()()()
خبرنامہ نمبر3594/2018 
کوئٹہ 01جنوری:۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سال نو کے آغاز پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ نیا سال پاکستان کے لئے امن سلامتی اور ترقی کا سال ثابت ہو۔ اپنے ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو اپنی نئی حکومت سے بہت سی توقعات وابستہ ہے ہم ان توقعات پر پورا اترنے کے لئے اپنی بھرپور توانائیاں صرف کریں گے اورصوبے سے غربت اور پسماندگی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل برؤے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مختلف محکموں میں خالی اسامیوں پر بھرتی کا آغاز صوبے کے نوجوانوں کے لئے نئے سال کا تحفہ ہے اور ہم اس سال بلوچستان کے عوام کو ترقی اور خوشحالی کے مزید تحفے دیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت ایک اچھی طرز حکمرانی کے ذریعے عوام کو مثبت تبدیلی کا احساس دلائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے پیغام میں امن کے قیا م کے لئے جانوں کی قربانی پیش کرنے والے شہداء کو خرج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج ملک اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ملک اور قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ 
()()()

خبرنامہ نمبر3595/2018 
کوئٹہ 01جنوری :۔بلوچستان کے صوبائی وزیر لیبر اینڈ مین پاور سردار سرفراز ڈومکی نے کہا ہے۔ کہ بلوچستان کے تمام لیبر یونینز کے مسائل کا حل انکی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ اور انکی کوشش ہو گی کہ تمام حکومتی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ورکرز کو تمام آئینی و قانونی حقوق فراہم کئے جا ئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ورکرز کنفیڈریشن بلوچستان ریجن کے صوبائی صدرعبدالسلام بلوچ, صوبائی جنرل سیکرٹری علی بخش جمالی ,مچھ مائنز لیبر یونین کے محمد اقبال یوسفزئی, اٹک فیکٹری کے کریم بخش جاموٹ, بولان مائننگ خضدار کے آغا ذوالفقار شاہ , بی۔ڈی۔اے لیبر , یونین کے صدر مسعودالرحمن, فارسٹ ورکرز یونین کے بلو چستان کے صو بائی صدر کمال خان , فشریز ورکرز یونین کے ممتاز جمالی, ایریگیشن ورکرز یونین کے اللہ بخش کرد, .ایگرکلچرورکرز یونین کے خدائے رحیم ودیگر صوبائی محکموں کے ورکرز نمائندوں سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ صوبائی وزیر لیبر اینڈ مین پاور سردار سرفراز ڈومکی کو پاکستان ورکرز کنفڈریشن بلوچستان ریجن کے نمائندہ وفد نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے انہیں یقین دلایاکہ وہ انکے تمام خدشات وتحفظات سمیت انکے جائز مسائل کے حوالے سے وزیراعلی سے بھی بات کرینگے۔ تاکہ انکو درپیش چیلنحز کو بروقت نمٹاتے ہوئے انکی پریشانیاں کا ختم کریں گے۔ 
()()()
خبرنامہ نمبر3596/2018 
کوئٹہ01جنوری:۔ صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ اساتذہ سماجی ساخت کا اہم ستون ہیں موجودہ حکومت اساتذہ کی عزت و تکریم پر کوئی حرف نہیں آنے دے گی۔ موجودہ حکومت استاد کے احترام اور سماجی رتبے کی بحالی کے لیے کوشاں ہے یہ اسی صورت ممکن اساتذہ نیک نیتی سے اپنے فرائض منبعی نبھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نصیرآباد اور جھل مگسی کے اساتذہ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی مشیر تعلیم نے کہا کہ موجودہ حکومت اساتذہ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور اساتذہ کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے حکومت تعلیم کے شعبے کی ترقی اور اساتذہ کے فلاح و بہبود کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ ایمانداری اور خلوص نیت سے اپنے فرائض سرانجام دیں اور غفلت کے مرتکب اساتذہ کی حوصلہ شکنی کریں۔اساتذہ مثالی معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغرب آج ترقی کی منازل تیزی سے طے کررہا ہے کیونکہ انہوں کے اساتذہ معاشرے میں خلوص نیت اور ایمانداری کو اپنا شعار بنایا ہوا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ ہم بھی اپنے فرائض کا احساس کرتے ہوئے معاشرے کی تشکیل میں اپنامثبت کردار ادا کریں۔
()()()

خبرنامہ نمبر3597/2018 
کوئٹہ01جنوری :۔۔ صوبائی وزیر پی ایچ ای واسا حاجی نور محمد خان دمڑ نے کہا کہ بلوچستان کے کھلا ڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ان کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کی ضرورت ہے ،بہتر مستقبل کے لئیے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع دینا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں گراونڈز کی کمی ہے ،گراونڈز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے صوبائی حکومت بھرپور کردار ادا کرے گی اور نوجوانوں کی کھیلوں کے حوالے سے مشکلا ت کو دور کریں گے ۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گرمیوں اور کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ملک اور قوم کا نام روشن کریں ہم نوجوانوں کی ہرفور م پر حوصلہ افزائی کریں گے۔ ڈسٹرکٹ لیگ فٹبال چمپئین شپ اے ڈویژن کا فائنل میچ ینگ شابوکلب کوئٹہ اورینگ عالمو محمد ن کلب کوئٹہ کے درمیان کھیلا گیا جو کہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ینگ شابو کلب نے ایک گول سے جیت لیاِ،فائنل میچ کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑتھے ،صوبائی وزیر کا کھیلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا،صوبائی وزیر نے کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ،ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے 80ہزار روپے اور ونر اور رنر ٹیم کے لیے 20ہزار روپے دینے کا اعلان کیا،اس موقع پر بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی سعیدلانگو،ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے چیئرمین اصغر کاسی ،میچ آفیشلز اور بڑی تعداد میں تماشائی موجود تھے۔
()()()
خبرنامہ نمبر 3598/2018
کوئٹہ 01جنوری :۔وزارت منصوبہ بندی وترقیات مواصلاحات اور یو نا ئٹیڈ نیشن ڈوپلیمنٹ پروگرم کا مشترکہ ایک اعلیٰ سطی مشاور تی اجلاس چیف اکا نو میسٹ غو ث بخش مری ، سربراہی میں ہوا جبکہ اس موقع پر چیف آف سیکشن عارف حسین شاہ ، صوبائی ھیڈ آٖف یو این ڈی پی دو الفقار دورانی ودیگر حکام بھی موجود تھے ۔اجلا س میں 2013-2020 کے پا ئیدار ترقی کے اہدا ف پر تفصیلی غور و غو ض کیا گیا ہے اور اب تک ہونے والے اقدامات اور اصلاحات کابھی جائزہ لیاگیا ۔اجلاس کو بتا یا گیا ہے کہ محکمہ منصوبہ بندی وترقیات میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصو ل کیلئے یو این ڈی پی کے اشتراک سے ایک یو نٹ قائم کیا گیا ہے جو باقائدہ فعال انداز میں کام کررہاہے ۔جس کے تحت پالیسی سپورٹ ودیگر کو مزید تیز کرنے کیلئے مو ثر اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔اجلاس کو بتا یا گیا ہے کہ پالیسی کے حوالے سے معا ونت کی فراہمی میں تحقیق کے عنصر کو قوقیت دی گئی ہے تاکہ حکومت ترقیاتی منصوبے مرتب کرتے وقت ایس ڈی چیر کا خیال رکھا جائے ۔اجلاس میں گر وتھ سٹر ٹیجی 2018-2024کے حوالے سے بلوچستان جامع منصوبہ بندی کی حوالے سے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے کی پائیدار ترقی کیلئے تعلیم وصحت اور پینے کے صاف پانی جیسے منصوبوں پر خصوصی تو جہ دیتے ہوئے احتماعی نوعیت کے دیر پا منصوبے مرتب کئے جائیں تاکہ ان منصوبوں اور پائیدار تکمیل سے عوام کی بنیادی مسائل حل ہو سکیں ۔
()()()

پریس ریلیز 
کوئٹہ 01جنوری :۔حاجی محمد حنیف سمالانی انصاف کلاتھ ہاوس جیل روڈ کوئٹہ انتقال کرگئے مرحوم سیف اللہ سمالانی ،عنایت اللہ سمالانی کے ولد ،حاجی محمد شریف ،محمد ایوب ،محمد عظیم ،محمد سلیم ،محمد اقبال ،محمد زمان سمالانی کے بھائی کرنل نعمت اللہ ،عصمت اللہ ،ور مقصود احمد سمالانی کے چچاز اد بھائی مرحوم محمد اسحاق اور محمد افضل سرپرہ بہنو ئی تھے ۔جن کی فاتحہ خوانی منو جان روڈ سمالانی اسٹریٹ سمالانی ہاوس میں جاری ہے ۔
()()()

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment