گورنر بلو چستان امان اللہ خان یاسین زئی نے چمن دھماکے میں جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما ءمولانا محمد حنیف کی شہادت اور دیگر ساتھیوں کے زخمی ہونے کی شدید الفاظ میںمذمت کی اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ مولانہ حنیف ایک دین دوست شخصیت تھے اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے گران قدر خدمات ہیں انہوں نے کہاکہ دہشت اور وحشت پر مبنی ذہنیت کاخاتمہ ضروری ہوچکا ہے انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ دھماکہ میں ملوث عناصر کی سرکوبی کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں ۔انہوں نے چمن دھماکہ میں شہید ہونے والوں کی مغفرت اور زخمی افراد کی جلد صحت کیلئے دعا کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment