ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفرعلی ایم شہی نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کےلئے تمام افرادایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے کام کریں تاکہ اس خطرناک مرض کو جڑسے اکھاڑدیا جائے جو ہماری نئی نسلوںکی جڑیں کھوکھلی کررہا ہے پولیو مہم کے دوران مائیکروپلان کے مطابق بہتر سے بہتراندازمیں کام کیا جائے یوسی اورڈسٹرکٹ کی سطح پر مائیکروپلان پر احسن انداز سے عملدآمدکرایا جائے ملک کو پولیو کے مرض سے پاک بنادیں گے ان خیالات کااظہارا نہوںنے انسدادپولیومہم کے سلسلے میں آفیسر ان کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرزغلام حسین بھنگر،علی محمدہانبھی، اے ڈی ایچ اوڈاکٹرمنظوراحمد ابڑو،ڈاکٹر عبدالغفارسولنگی،ڈبلیوایچ اونصیرآباد کے ڈویژنل کوآرڈینیٹرڈاکٹرمحمد رفیق گھنیو،ثناءاللہ چکھڑا،ایکسین بی اینڈآرمحمداسلاخان رند، رحیم بخش جویا سمیت دیگر آ فیسر ان شریک تھے ڈپٹی کمشنر ظفرعلی ایم شہی نے کہاکہ پولیو مہم کے دوران سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے جائیں اس پرکوئی کمپرومائز نہیں کیاجائےگا ٹیموں کے ساتھ پولیس اہلکارتعینات ہونگے جو اپنی فرائض سرانجام دیں گے پولیو کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے انہوںنے کہاکہ علماءکرام کو بھی چاہیے کہ وہ اس قومی فریضے کی ادائیگی میں اپنا کرداراداکریں جمعے کے خطبات میں اس موذی مرض کے متعلق عوام میں شعورآگاہی پیداکریں تاکہ ہم اپنے آنے والی نسلوں کو محفوظ بناسکیں اجلاس میں اے ڈی ایچ اوڈاکٹر منظور احمد ابڑو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پانچ روزہ پولیو مہم16دسمبرسے 20دسمبرتک جاری رہے گی مہم کے دوان ایک لاکھ 42ہزار 6سو98بچوں کوپولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کےلئے 33یونین کونسلوں میں 433موبائل ٹیمیں،30ٹرانزٹ پوائنٹ،36فکسڈسینٹرزبنائے گئے ہیں ہماری ٹیمیں گھرگھرجاکربچوںکو پولیوسے بچاﺅ کے قطرے پلائیںگی والدین سے التماس ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضروری پلائیں تاکہ وہ عمربھرکی معذوری سے بچ جائیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment