صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاءاللہ لانگو نے جمعرات سے شروع ہونے والی بارشوں کے پیش نظر محکمہ پی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ” کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں. انہوں نے کہاکہ تمام علاقوں میں ریلیف پہنچانے ا ور عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لا نے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔ تاکہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال میں عوام کو فوری ریلیف دی جا سکے ا ور مختلف علاقوں میں تیز بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھاری مشینری کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے پی ڈی ایم اے کے تمام ضلعی افسران و اہلکاران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے جائے تعیناتی پر موجود رہیں اور تمام علاقوں میں ضروری اشیا موجود رکھے تاکہ کسی بھی قسم کی صورتحال میں عوام کو جلد از جلد ریلیف مہیا کی جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Post comment