HomeBalochistan News Updateترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا بلوچستان حکومت عوامی و انڈومنٹ فنڈ کےمتعلق اجلاس

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا بلوچستان حکومت عوامی و انڈومنٹ فنڈ کےمتعلق اجلاس

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا بلوچستان حکومت عوامی و انڈومنٹ فنڈ کےمتعلق اجلاس

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت عوامی و انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے بلا امتیاز اور بلا کسی سیاسی وابستگی کے صوبے کے کینسر ، گردوں اور دل کے امراض میں مبتلا غریب عوام کو طبی معاونت فراہم کر رہی ہے تاکہ صحت کے سنگین مسائل پر قابو پایا جا سکے اور عوام کو بروقت معاونت حاصل ہو سکے۔ترجمان نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی کوشاں ہے تاکہ عوام ایک صحت مند زندگی بسر کر سکیں،ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال میں بلوچستان انڈومنٹ و فنڈ کیلئے 700 ملین روپے کا اجراءکیا گیا تھا اور کینسر اور گردوں کے 88 مریضوں کو صوبائی حکومت کے پینل پر موجود ہسپتالوں میں طبی معاونت فراہم کی گئی تھی جس پر 271.45 ملین روپے خرچ ہوئے تھے اور گزشتہ جمعہ کو ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں محکمہ خزانہ کو بقایا 428.54 ملین روپے کے اجراءکی ہدایت کی گئی جبکہ کابینہ نے انڈ وومنٹ فنڈ کیلئے عالمی ادارہ صحت کی تکنیکی معاونت حاصل کرنے کی بھی منظوری دی تھی تاکہ عوامی وسائل کو درست اور موثر انداز میں استعمال میں لایا جا سکے اور عوام کو بروقت سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ترجمان نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہوئے عوام کی خدمت صحیح معنوں میں کرنا چاہتی ہے .

Share With:
Rate This Article

nabeelahmedmughal77@gmail.com

No Comments

Leave A Comment