HomeBalochistan News Updateترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہاکسی بھی معاشرے کی تشکیل نو میں اساتذہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہاکسی بھی معاشرے کی تشکیل نو میں اساتذہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہاکسی بھی معاشرے کی تشکیل نو میں اساتذہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے کی تشکیل نو میں اساتذہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے،یہی اساتذہ ہوتے ہیں جو ملک و قوم کو بہترین شہری مہیا کرتے ہیں اور انہی کے زیر سایہ مستقبل کے معمار تربیت پاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیا،حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہر سال 5 اکتوبر کو “اساتذہ کا عالمی دن” منانے کا مقصد معاشرے میں اساتذہ کے اہم کردار کو اجاگر کرنا ہوتا ہے جس کی مناسبت سے دنیا بھر میں سیمینار، کانفرنس اور تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے تاکہ وہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم کو فروغ دینے اور معیار تعلیم بلند کرنے میں لگائیں۔یاد رہے کہ جمعہ کے روز منعقدہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں چیف منسٹر ایجوکیشن انیشیٹیو کے تحت 100 ہائی اور 200 مڈل اسکولز کے انفراسٹرکچر اور معیار کو بہتر بنانے کیلئے فنڈ کی منظوری دی گئی تھی جبکہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر کام کرنے والے 1489 اساتذہ کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، اسکے علاوہ موسم گرما اور موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران اساتذہ اور دیگر اکیڈمک اسٹاف کے کنوینس الاونس کی بحالی کی منظوری بھی دی گئی تھی۔محکمہ تعلیم میں ٹائم اسکیل کے تحت تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔ترجمان لیاقت شاہوانی نے مزید کہا کہ اساتذہ کو عزت و احترام دینا ہم سب کااخلاقی فرض ہے جس کے بغیر کوئی معاشرہ یا قوم ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔

Share With:
Rate This Article

nabeelahmedmughal77@gmail.com

No Comments

Leave A Comment